پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں غیر معیاری کھانا،لال بیگ کے بعد لوہے کے کیل نکل آئے،اراکین پارلیمنٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

جمعرات 19 جون 2014 07:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء)پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں غیر معیاری کھانا،لال بیگ کے بعد اب لوہے کے کیل نکل آئے،اراکین پارلیمنٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔کیفے انتظامیہ نے کہا ہے کہ دوپہر کو کام ہورہا تھا شاید کوئی کیل اڑ کر کھانے میں گرگیا،معذرت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو نماز ظہر کے وقفے کے دوران اس وقت مضر صحت کھانے کا ایک اور واقعہ پیش آگیا جب کیفے میں پکی ہوئی دال میں لوہے کا کیل نکل آیا اور ایک شخص کا منہ زخمی ہوگیا جب فوری طور پر انتظامیہ کو طلب کیا گیا اور ان سے استفسار کیا گیا

تو کیفے کے منیجر نے مؤقف اختیار کیا کہ کھانے کو پکانے کیلئے مکمل دھویا جاتا ہے اور چیک کیا جاتا ہے جب ان سے کہا گیا کہ اتنا بڑا کیل نظر نہیں آیا تو موصوف کہنے لگے کہ ٹیوب لائٹیں ٹھیک کروا رہے تھے شاید کوئی کیل اڑ کر دال میں گرگیا جس پر کہا گیا کہ کیا کھانے کو ڈھانپا نہیں جاتا تو انتظامیہ کوئی بھی جواب دینے سے قاصر رہی اور صرف سوری سوری کرتی رہی،معاملے کو سپیکر قومی اسمبلی اورچےئرمین تک اٹھانے کا فیصلہ کرلیاگیا کیوں کہ کچھ عرصہ قبل ایک رکن اسمبلی کے کھانے سے لال بیگ نکلا اور اب کیل نکلنا شروع ہوگئے ہیں جس پر اراکین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :