آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر کی ملاقا ت،شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سمیت دیگر اہم امو ر پر تبادلہ خیال، افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان پر حملوں کوروکنے کیلئے اقدامات کرے، جنرل راحیل شریف ،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرینگے،افغان سفیر

جمعرات 19 جون 2014 08:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر جانان موسیٰ زئی کی ملاقات ،شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سمیت دیگر اہم امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

دوطرفہ ملاقات میں شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ، پاک افغان سرحد پر سکیورٹی بڑھانے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا آرمی چیف نے افغان سفیر کو شمالی وزیرستان آ پر یشن پر اعتماد میں لیا اور کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان پر حملوں کوروکنے کیلئے اقدامات کرے جس پر افغان سفیر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرینگے ۔