بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل کو میچ فکسنگ کے جرم میں 8 سال پابندی کی سزاسنادی گئی،12820ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا

جمعرات 19 جون 2014 07:40

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل کو میچ فکسنگ کے جرم میں 8 سال پابندی کی سزاسنادی گئی ،12820ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میچ فکسنگ پربنگلادیش کے سابق کپتان محمداشرفل پر8سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔محمداشرفل پربنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پابندی عائدکی۔سابق کپتان اشرفل پربنگلادیش پریمیئرلیگ میں میچ فکسنگ کاالزام تھا۔تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کاکہناتھاکہ محمداشرفل پرچاروں الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔ محمد اشرفل پرکرکٹ کھیلنے پر8سال کی پابندی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :