سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیٹے سمیت 3 ہزار کارکنوں کیخلاف درج ،ماڈل ٹاوٴن واقعہ کیخلاف احتجاج پر عوامی تحریک کی گرفتار گیارہ خواتین اور ایک بزرگ کا نام ایف آئی آر سے خارج کرنے کا حکم
جمعرات 19 جون 2014 07:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء)لاہورپولیس نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیٹے سمیت 3 ہزار سے زائد کارکنوں کے خلاف قتل، اقدام قتل، دہشت گردی سمیت کئی اور دفعات لگا کر ایف آئی آر درج کر لی۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک منہاج القرآن اور پولیس کے درمیان ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ کے باہرتجاوزات کے خاتمے کے معاملے پر ہونے والی جھڑپ کے دوران 2 خواتین سمیت 8 افراد کو کس نے گولیاں ماریں، پولیس نے واقعے کے حوالے سے خود ہی ایف آئی آر بھی درج کر لی جس میں کسی اور کو نہیں بلکہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسین محی الدین کو بطور مرکزی ملزم نامزد کیاہے۔
پولیس کے مطابق تمام ہلاکتیں پاکستان عوامی تحریک کے ان قائدین اور ان کے ساتھی کارکنوں کی فائرنگ سے ہوئیں، یعنی عوامی تحریک نے ہی اپنے کارکنوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔(جاری ہے)
ایف آئی آر میں ہنگامے کے ذمہ دار ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیٹے کو ہی قرار دیا گیا جبکہ عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور، چیف سکیورٹی آفیسر سید الطاف شاہ کو بھی بطور مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے درج کردہ ایف آئی آر میں ایس ایچ او تھانہ فیصل ٹاؤن اور انسپکٹر رضوان قادر ہاشمی مدعی بنے ہیں جس میں مضحکہ طور پر پولیس نے عوامی تحریک کے کارکنوں کو آنسو گیس کے گولے برسانے کا بھی ملزم ٹھہرایا ہے۔ ایف آئی آر میں قتل،اقدام قتل،دہشت گردی،سرکاری کام میں مزاحمت ،مسلح ہو کر بلوہ کرنے،پولیس مقابلے،روڈ بلاک کرنا، ناجائز اسلحہ رکھنا اور دھمکیاں دینے سمیت نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی ہیں۔
ایف آئی آر میں پولیس کو مکمل طور پر بری الذمہ اور معصوم قرار دیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں عوامی تحریک کے 3 ہزار سے زائد نامعلوم کارکنان کو بطور ملزم بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ 53 کو شناخت کر کے ان کے کوائف بھی درج کئے گئے ہیں۔ادھرسیشن عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ وزیراعلی پنجاب ،وزیرقانون،آئی جی پنجاب سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف درج کروانے کے لیے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،ایڈیشنل سیشن جج لاہور غفار مہتاب نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ سانحہ ماڈل ٹاون میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ارو پولیس نے نہتے افراد پر فائرنگ کرکے ریاستی دہشت گردی کی پولیس نے یہ اقدام بظاہر وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف،وزیرقانون راناثنااللہ،آئی جی پنجاب سمیت دیگر پولیس افسران کے ایماء پر کیا لہذا ن کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاجائے عدالت نے درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئیے ایس ایچ او فیصل ٹاون کو ریکارڈ سمیت بیس جون کو طلب کرلیا۔ادھرانسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے ماڈل ٹاون واقعہ کے خلاف شاہدرہ میں مظاہرہ کرنے پر عوامی تحریک کی گرفتار گیارہ خواتین اور ایک بزرگ کا نام ایف آئی آر سے خارج کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے سترہ مرد ملزمان کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔شاہدرہ پولیس نیگیارہ خواتین اور اٹھارہ مرد ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ایوب مارتھ نے کیس کی سماعت کی۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کوآگاہ کیا کہ پولیس نے ماڈل ٹاون واقعہ کے خلاف مظاہرہ کرنے پر ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے بے بنیاد مقدمات درج کر لئے۔تفتیشی افسر نیعدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں ایف آئی آرزمیں نامزد گیارہ خواتین اور ایک بزرگ منظور حسین کے نام فوری طور پر خارج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سترہ مرد ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے زخمیوں کا طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔ماڈل ٹاون پولیس کی جانب سے ماڈل ٹاون واقعہ میں گرفتارباون ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کیا جس کی بناء پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عدالتی وقت ختم ہونے پر گھروں کو روانہ ہو گئے۔دوسری طرف پاکستان عوامی تحریک کے گرفتار سترہ ملزمان کی ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت پر تھانہ شاہدرہ ٹاون اور تھانہ شاہدرہ موڑ کے ایس ایچ اوز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انیس جون کو عدالت میں طلب کر لیاہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 19 جون 2014 کی مزید خبریں
-
انگلش کاوٴنٹی سسیکس اور پاکستان اے ٹیم کے سابق کھلاڑی نوید عارف پر میچ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی،ی سی بی کرکٹ میں کرپشن کسی طور برداش نہیں کرے گا اور اسے جڑ سے اکھاڑ ... مزید
-
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل کو میچ فکسنگ کے جرم میں 8 سال پابندی کی سزاسنادی گئی،12820ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیا
-
لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مستقلی اور تنخواہوں کی ادائیگی کیس،سندھ حکومت سے جاری آرڈیننس کی کاپی،خیبر پختونخواہ حکومت سے سپریم کورٹ کی ہدایت کا تذکرہ کرنے پر وضاحت طلب، اسلام آباد کے حوالے سے وفاقی حکومت ... مزید
-
کراچی،خفیہ اداروں نے شہر قائد کے 72 مقامات کو انتہائی حساس قرار دے دیا ، دہشت گرد رمضان المبارک سے قبل بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، حساس مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، صوبے بھر میں سیکورٹی ... مزید
-
سینٹ کمیٹی کاتیل و گیس کمپنیوں میں مقامی لوگوں کو وعدہ کے مطابق نوکریاں نہ دینے پر سخت تشویش کا اظہار،تین دن میں معاہدوں کی تفصیلات طلب،ان علاقوں کے پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھو ں میں لئے پھر رہے ... مزید
-
نوید قمر کا آئندہ عام انتخابات سے قبل ہر حال میں مردم شماری کرانے کا مطالبہ،ہم ملک میں رہنے والے افراد کی تعداد نہیں بتا سکتے تو کیسے ترقی کرسکتے ہیں،اسمبلی میں خطاب
-
پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا میں غیر معیاری کھانا،لال بیگ کے بعد لوہے کے کیل نکل آئے،اراکین پارلیمنٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
-
لعل شہباز قلندر کا عرس،گرمی سے مزید 17 زائرین جاں بحق، عرس کے دوران گزشتہ دو دنوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 33ہو گئی ، سرد خانہ نہ ہونے کے سبب لاشیں تعفن زدہ ،انتظامیہ صورت حال کو قابو کرنے میں ... مزید
-
کراچی ، ماڑی پور میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کمانڈر ہلاک، دہشت گرد کے قبضے سے اہم سیاسی رہنماؤں کی ہٹ لسٹ بر آ مد ،سول اسپتال کے قریب تاجر سے بھتہ وصول کرنے کے لئے آنے ... مزید
-
حج کرپشن کیس،سپریم کورٹ نے کمیشن ایجنٹ احمد فیض بارے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ، ایف آئی اے نے ملز م با رے اہم دستا ویزا ت عدالت میں پیش کر دیں ، احمد فیض د وسری ریاست میں ہے اسامہ کی طرح اسکے خلا ف براہ ... مزید
-
این اے47 فاٹا میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن کالعدم ،سپریم کورٹ کا دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا
-
قومی اسمبلی میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں پر ہونے والے پولیس تشدد پر اپوزیشن کا احتجاج،معاملے پر بحث کرائی جائے ، پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی اپیل ، سپیکر نے اجازت نہ دی،معاملے میں کوئی گلو بٹ ... مزید
-
قومی اسمبلی میں شیخ رشیداور سعدرفیق کے مابین شدیدتلخ کلامی ، ایوان میں ہنگامہ کھڑاہوگیا،اپوزیشن کے شیم شیم کے نعرے،سپیکر نے سعدرفیق کوبات کرنے سے روک دیا
-
پاکستان میں پینے کا پانی مضر صحت، تمام بیماریوں کی جڑ ہے، پی سی ایس آئی آر ،آلودہ پانی کی وجہ سے یپیٹائٹس، ٹائیفائیڈ، سمیت بہت سی بیماریاں تشوشناک حدتک عام ہورہی ہیں، سنیئر آفیسر،پانی کے اسٹوریج ... مزید
-
نائیجیریا،فٹ بال میچ دیکھنے کے دوران بم دھماکے میں 21افراد ہلاک
-
کینیڈا ، ڈے کیئر سنٹر میں 71بچے زہریلی گیس سے متاثر ،ہسپتال داخل کرادیا گیا
-
اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں 172 نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری دید ی
-
شامی فوجی ہیلی کاپٹر کی خانہ جنگی سے بے گھر افراد کے کیمپ پر بمباری،بچوں سمیت 12افراد ہلاک ،7زخمی
-
امریکہ ،ریاست اوکلاہوما میں مہلک انجکشن کے ذریعے پہلی سزائے موت دیدی گئی
-
افغانستان‘ امریکی ڈرون حملے میں بارہ افراد ہلاک،حملے کا نشانہ طالبان تھے۔ تاہم فوری طور پر یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ ہلاک ہونے والے طالبان تھے یا عام شہری تھے،افغان حکام
-
بر طانیہ میں جبری شاد یاں روکنے کیلئے نیا قانو نافذ ، اپنے بچوں کی جبری شادیوں میں ملوث شہریوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی
-
چین ،ہتھیاروں کے گودام میں دھماکے سے 17 فوجی ہلاک
-
عراق کی شدت پسندوں کیخلاف امریکا سے باضابطہ طور پر فضائی حملے کی درخواست ،درخواست دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ سیکورٹی معاہدے کے تحت کی گئی ، عراقی وزیر خارجہ
-
ملک کی اندرونی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیراعظم نواز شریف،سانحہ لاہور پر عدالتی ٹربیونل قائم کردیا ، رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین اور ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، ڈرون طیاروں نے درگاہ منڈی اور طوری خیل میں ایک مکان اور گاڑی پر 4 میزائل داغے،حملے کے بعد ڈرون طیاروں کی علاقے میں نچلی پروازیں علاقہ ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیٹے سمیت 3 ہزار کارکنوں کیخلاف درج ،ماڈل ٹاوٴن واقعہ کیخلاف احتجاج پر عوامی تحریک کی گرفتار گیارہ خواتین اور ایک بزرگ کا نام ایف آئی آر سے خارج کرنے ... مزید
-
لاہور ، ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، طاہرہ آصف کو لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا،طاہرہ ... مزید
-
میری ایف آئی آر،کمیشن ،گواہ اور تفتیش الیکٹرانک میڈیا ہے،طاہرالقادری ،سیاسی بد معاشی ،دہشتگردی اور ظلم و جبریت کے خاتمے کا وقت قریب ہے ،ملک کو مقتل گاہ نہیں بننے دیں گے،ناجائز اسلحہ جھوٹ اور بہتان ... مزید
-
پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے بارے سند ھ ہا ئیکو رٹ کے فیصلے کیخلا ف لارجر بنچ قا ئم،23 جون کو سماعت کرے گا‘ فریقین کو نوٹس جاری،سپریم کورٹ نے اس با رے وفاقی حکومت کی جلد سماعت کیلئے دی گئی درخواست ... مزید
-
لاہورکے بدترین سانحہ کی مثال آمریت میں بھی نہیں ملتی ،عمران خان ،منہاج القرآن سیکرٹریٹ دہشتگردوں کاقلعہ نہیں تھاکہ پولیس رات ڈیڑھ بجے وہاں گئی ،جمہوریت جلسے جلوسوں سے نہیں اس طرح کی حرکتوں سے ڈی ... مزید
-
سنگین غداری کیس،سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کے شکایت کنندہ و وفاقی سیکرٹری داخلہ کا مکمل بیان ریکارڈ، وکلائے صفائی آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ (شکایت کنندہ) پر جرح کریں گے، مقدمہ کی ... مزید
-
اسلام آباد،وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کااجلاس سیکرٹری قانون وانصاف کے دفترمیں منعقدہوا،اجلاس میں وکلاء کے دیرینہ مطالبات پرغورکیا گیا
-
سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی 16سے 18سال کی لڑکیوں کی شادی کیلئے عدالت سے اجازت لازمی قرار دینے اور گلگت بلتستان کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مزید قانون سازی کی سفارش، وزیرستان اپریشن کے متاثرہ ... مزید
-
ماضی کے67سال کا مسئلہ ایک دن میں حل کرنا ناممکن ہے، اسحاق ڈار ، 2200میگاواٹ کا ایک نیا بجلی کا منصوبہ لگایا جارہا ہے جو ماحول دوست ہوگا، ترسیل زر کی مد میں گزشتہ 11ماہ میں 14ارب 33کروڑ ڈالر موصول ہوئے، ... مزید
-
اسحاق ڈار کو بہت شاباش ،جتنی بھی شاباش دیں کم ہے،خورشید شاہ ، قرضے کے معاملے میں اسحاق ڈار کا دل بہت کھلا ہے ،انکی فراخدلی کی انتہا دیکھیں وہ دل کھول کر کہتے ہیں کہ عالمی بینک،عالمی مالیاتی فنڈ،ایشائی ... مزید
-
شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے ہمارے مہمان، ان کی دیکھ بھال کرنا ہمارا فرض ہے،پرویز خٹک،آپریشن کے حوالے سے دیر سے پتہ چلا تاہم محدود وقت میں صوبائی حکومت نے نقل مکانی کرنیوالوں کی دیکھ بھال ... مزید
-
ڈاکٹر طاہر القادری 21 جون کو لندن پہنچیں ، 22 جون کو پاکستان روانہ ہونگے،دورہ میں ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی بڑی تعداد میں ان کے ہمراہ ہونگے،اسلام آباد سے جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور ... مزید
-
گردشی قرضہ 300سے بڑھ کر 480 بلین تک پہنچ چکا ہے مگر حکومت کیوں سچ نہیں بتاتی،پیپلز پارٹی سے جتنا اختلاف سہی لیکن انہوں نے عوام کو چھرا نہیں گھونپا، شیخ رشید،ثابت ہوجائے کہ میں ٹیکس چور ہوں توپھانسی ... مزید
-
منہاج ٹرسٹ پر پولیس کو آپریشن کی کوئی ہدایت نہیں کی ، رانا ثناء اللہ،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انتہائی افسوس ہے ، واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی اور عدالتی کمیشن تشکیل دیدیا ہے، فائرنگ کس طرف سے کی گئی فیصلہ ... مزید
-
مسلم لیگ (ق) کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات،حکومت مخا لف اتحاد میں شمولیت کی دعوت،مولانا نے مہلت مانگ لی،چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمن کو طاہر القادری کا دس نکاتی ایجنڈا بھی پیش کر دیا،لاہور ... مزید
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغان سفیر کی ملاقا ت،شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سمیت دیگر اہم امو ر پر تبادلہ خیال، افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان پر حملوں کوروکنے کیلئے اقدامات کرے، جنرل راحیل ... مزید
-
گورنرخیبرپختونخوا کی ذاتی دلچسپی پر وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی کے متاثرین اور آئی ڈی پیز کی امداد اور اعانت کیلئے 50 کروڑ روپے کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کردی، شمالی وزیرستان کے آئی ڈی ... مزید
-
دھمکیوں سے ایم کیو ایم کو ڈرایا نہیں جاسکتا‘ الطاف حسین ،ڈر اور ایم کیو ایم ایک دوسرے کی ضد ہیں‘ طاہرہ آصف بہادری کے ساتھ بولتی ہیں انہیں شناخت کرکے گولیاں ماری گئیں‘ قائد ایم کیو ایم
-
شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ حکومت نے قومی قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر یکطرفہ بنیادوں پر کیا ہے،سراج الحق ، آپریشن کے تمام تر نتائج اور ذمہ داری تنہا وفاقی حکومت پر عائد ہوگی ،ملک بحرانوں ... مزید
-
حکومت کا تھرمل پاور پلانٹس کو یومیہ6ہزار ٹن اضافی تیل فراہم کرنیکافیصلہ ، فیصلہ رمضان المبارک کے دوران بجلی لودشیڈنگ کا دورانیہ کم رکھنے کیلئے کیا گیا ، ذرائع وزارت پانی وبجلی
-
عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،خواجہ سعد رفیق ، تمام مسالک طاہرالقادری کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں وہ اپنا نیا مسلک مسلط کرنے کی کوششوں ... مزید
-
سابق فوجیوں نے آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا،کاروائی سے پاکستان میں امن کی راہ ہموار ہو گی، معیشت ترقی کرے گی،عوامی تحریک کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت،پیسا نے متاثرین کے لئے فنڈ قائم ... مزید
-
مبشر لقمان کے پروگرام کو روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت سپریم کورٹ (آج)کریگی
-
یوتھ کیلئے پنجاب حکومت کی پالیسیاں قابل تعریف ہیں، خصوصی ایلچی بانکی مون،سپورٹس بورڈ پنجاب نے ملک کی یوتھ کو کارآمد شہری بنانے کیلئے بھرپور کردار اداکیا ہے،پاکستان کی یوتھ انتہائی ٹیلنٹڈ اور ملک ... مزید
-
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،بیرون ملک سے آنیوالی فون کالز سستی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.