کینیڈا ، ڈے کیئر سنٹر میں 71بچے زہریلی گیس سے متاثر ،ہسپتال داخل کرادیا گیا

جمعرات 19 جون 2014 07:47

مونٹریال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جون۔2014ء)ایک کیوبک ڈے کیئر سنٹر کے71بچوں کو زہریلی کاربن مونوآکسائیڈ کی وجہ سے گزشتہ روز ہسپتال لے جایا گیا ، یہ بات کینیڈا کے حکام نے بتائی ہے ۔مونٹریال سے 45کلومیٹر (30میل)شمال مشرق میں واقع سینٹ ایوسٹاچی میں ڈے کیئر کے ملازمین نے اس وقت مدد کی اپیل کی جب انہوں نے اور متعدد بچوں نے الٹیاں کرنا شروع کردیں اور شدید سر درد کی شکایت کی ۔

(جاری ہے)

صرف چند بچوں کی علامات کو ابتدائی طور پر مسترد کردیا گیا کیونکہ ڈے کیئر کے عملے کو یقین تھا کہ یہ فلو کی علامات ہوسکتی ہیں ، تاہم انہیں فوری طور پر اس وقت احساس ہو گیا کہ کوئی خاص سنجیدہ بات ہے جب وہ خود بیمار ہونا شروع ہو گئے ، یہ بات کیوبک حکومت کی وزیر فرانسائن شارپ بونیو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی ۔وزیر موصوف نے بتایا کہ چار بچوں کو دوسرے بچوں کے مقابلے میں زیادہ علامات درپیش ہوئیں جن کا ہسپتال میں علاج کیا گیا جبکہ باقی کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔کاربن ڈائی آکسائیڈ کی وجہ سے سردرد ، تھکاوٹ اور دیگر علامات لاحق ہو سکتی ہیں ، زیادہ دیر تک کاربن ڈائی آکسائیڈ سونگھنے سے موت واقع ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :