سعودی فرمانروا نے نائب وزیردفاع کو عہدے سے برطرف کردیا

پیر 30 جون 2014 07:44

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)سعودی فرمانروا نے نائب وزیردفاع کو عہدے سے برطرف کردیا۔ سعو دی ذرائع ابلا غ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن بندر بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق شہزادہ خالد نے کچھ مدت پہلے ہی یہ منصب سنبھالا تھا۔ انہیں شہزادہ سلمان بن سلطان کی جگہ نائب وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم انہیں ہٹا ئے جانے کی وجہ معلو م نہیں ہو سکی ۔