ٹوبہ ٹیک سنگھ ، رشتہ سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو زند ہ جلا دیا ،متاثرہ لڑ کی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر ورثا کا ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شد ید احتجاج ، ملزم گرفتا ر،وزیر اعلی پنجاب نے بھی واقعہ پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رپورٹ طلب کرلی

پیر 30 جون 2014 07:43

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 296گ ب میں نوجوان نے رشتہ سے انکار پراپنی محبوبہ کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا ، لڑکی جاں بحق ،ملزم گرفتار ، تفصیلا ت کے مطا بق نواحی گاؤں 296گ ب کا رہائشی ملزم ملک فیاض اپنے ہی گاؤں کے شوکت علی کی 18سالہ بیٹی سدرہ بی بی کو پسند کرتا تھا ، چنانچہ لڑکی والوں کی طرف سے شادی کے انکار پر ملزم نے طیش میں آکرسدرہ بی بی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ، لڑکی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا ، ،مگر وہ راستے ہی میں دم توڑ گئی ،بعد ازاں متاثرہ لڑ کی کا پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر ورثا نے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شد ید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی ۔

متاثرہ لڑ کی کے والد شوکت کا کہنا ہے کہ ملزم فیاض اس کی بیٹی کو دو سال سے تنگ کر رہا تھا اور اس سے زبردستی شادی کرنا چا ہتا تھا ۔

(جاری ہے)

رشتہ سے انکار پر اس نے میری لڑ کی پر پیٹرول چھڑ ک کر آگ لگا دی

جس کے باعث اس کی موت ہو ئی ۔متاثرہ لڑ کی کے چچاخالد فاروق کا کہنا ہے ملزم فیاض کو کئی بار گھر کے پاس آنے سے روکا ۔ مگر وہ باز نہیں آیا ۔ زبر دستی رشتہ مانگ رہا تھا ۔

ملزم نے غصہ میں آکر میری بھتیجی پر پیٹرول چھڑ ک کر آگ لگا دی والدہ انوری بی بی کا کہنا ہے کہ وہ میری بیٹی سے زبردستی شادی کرنا چا ہتا تھا اور اس کا پیچھا کرتا تھا روکنے پر اس نے مشتعل ہو کر پیٹرول چھڑ ک کر زند ہ جلا دیا ۔۔تھانہ سٹی پولیس ملزم فیاض کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ جہاں اس سے تفتیش کی جاری ہے دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے اس واقعہ پر ڈی پیء او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر آصف شہزاد سے رپور ٹ طلب کرلی ہے جبکہ ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود نے اس واقعہ پر افسو س کا اظہار کرتے ہو ئے متاثرہ خاندان کو فو ری قانوی مدد فراہم کرنے کی یقین دہا نی کروائی ہے اور ملزم کیخلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے اور ہسپتال میں متاثرہ لڑ کی کے پوسٹ مارٹم میں کوتا ہی کرنے والے اہلکاروں کیخلاف بھی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :