لاہور میں دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، 2 افراد گرفتار ،سوات کے رہائشی سعید خان اور حضرت خان دھماکہ خیز مواد کی 40 سے زائد بوریاں لے کر لاہور آ رہے تھے،اد کسی بڑی تخریبی کارروائی کیلئے استعمال ہو سکتا تھا ، پو لیس حکا م

پیر 30 جون 2014 07:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)لاہور میں شاہدرہ ٹاون پولیس نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے کر 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کیمطابق سوات کے رہائشی سعید خان اور حضرت خان دھماکہ خیز مواد کی 40 سے زائد بوریاں لے کر لاہور آ رہے تھے کہ ناکے پر چیکنگ کیدوران وہ پکڑے گئے۔جس پر پولیس گاڑی کو تھانے لے آئی جہاں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد کسی بڑی تخریبی کارروائی کیلئے استعمال ہو سکتا تھا۔گاڑی پکڑے جانے کے بعد شہرکے تمام داخلی راستوں پرچیکنگ کو مزیدسخت کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :