مختلف اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے چار کھرب روپے جاری کر دیئے گئے،سب سے زیادہ رقم این ایچ اے کے منصوبوں کے لئے 77 ارب اوربجلی کے منصوبوں کے لئے72 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے،ذرائع

پیر 30 جون 2014 07:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)وزارت منصوبہ بندی نے مختلف شعبوں اور اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے چار کھرب روپے سے زائد جاری کر دیئے ہیں، سب سے زیادہ رقم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں کے لئے 77 ارب اوربجلی کے منصوبوں کے لئے72 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے بتایا گیا کہ رواں مالی سال وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے لے جاری ہونے والی رقم 4 کھرب روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور رواں مالی سال وفاقی ترقیاتی بجٹ میں سے 4 کھرب42 کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں جس میں کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے25 ارب روپے،ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لئے14 ارب86 کروڑ،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے48 ارب اور داخلہ ڈویژن کے منصوبوں کے لئے4 ارب85 کروڑ روپے،نیشنل ہیلتھ سروسز ڈویژن کے لئے24 ارب 11 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 23 ارب10 کروڑ،پانی کے منصوبے کے لئے32 ارب 80 کروڑ اور بجلی کے منصوبے کے لئے72 ارب روپے کے فنڈز جاری ہوئے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے منصوبوں کے لئے77 ارب اور ایرا کے لئے بھی9 ارب94 کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے ۔