ریڈیو پاکستان نے پندرہ سال قبل ریٹائر ہونے والے ملازمین کو واجبات ادا کردئیے، مجموعی طور پر 28 کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں، ذرائع

پیر 30 جون 2014 07:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء) ریڈیو پاکستان نے پندرہ سال قبل ریٹائر ہونے والے ملازمین کو واجبات ادا کردئیے‘ مجموعی طور پر 28 کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ 2000ء سے پہلے ریٹائر ہونے والے 140 ملازمین کو پندرہ سال بعد واجبات کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ریڈیو پاکستان کے چند ایک ریٹائرڈ ملازمین پنشن‘ کمیوٹیشن اور جی پی فنڈ کے انتظار میں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ 2013-14ء میں ریٹائر ہونے والے 140 ملازمین کو بھی واجبات ادا کردئیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 28 کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :