رمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی،وزارت پانی وبجلی نے تھرمل پاور پلانٹس کے تیل خریداری کیلئے وزارت خزانہ کو 22ارب روپے جاری کرنے کی درخواست بھیج دی

پیر 30 جون 2014 07:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)وزارت پانی وبجلی نے تھرمل پاور پلانٹس کیلئے تیل خریداری کیلئے وزارت خزانہ کو 22ارب روپے جاری کرنے کی درخواست بھیج دی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق تھرمل پاور پلانٹس کیلئے تیل خریداری کیلئے وزارت خزانہ سے 22ارب روپے مانگے ہیں، تاکہ رمضان المبارک کے دوران تھرمل پاور پلانٹس سے زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوار جاری رکھی جا سکے ، ترجمان کے مطابق یہ رقم رواں مالی کیلئے پاور سیکٹر سبسڈی کی مد میں مانگی گئی ہے ،ر رواں مالی سال کیلئے توانائی کے شعبے کیلئے سبسڈی 294ارب روپے ہے، جس میں سے وزارت خزانہ نے اب تک 252ارب روپے جاری ہو ئے۔

متعلقہ عنوان :