ا فغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند میں ایک ہفتے سے طالبان کے ساتھ جاری لڑائی میں کامیابی حاصل کرلی، قبضے کی جنگ میں 28 افغان اہل کار ہلاک ، 260 جنگجو بھی مارے گئے

پیر 30 جون 2014 07:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند میں ایک ہفتے سے طالبان کے ساتھ جاری لڑائی میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ قبضے کی جنگ میں 28 افغان اہل کار ہلاک ہوئے جبکہ 260 جنگ جو بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں طالبان علاقوں پر دوبارہ قابض ہونے کی تگ و دو کررہیہیں ، 19 جون کو ایک ہزار کے قریب طالبان جنگجوؤں نے صوبہ ہلمند کے اہم ضلع سنگین پر چڑھائی کی ، دریا کے ساتھ واقع یہ اہم ضلع ہے جو ماضی میں طالبان کا گڑھ رہا اور امریکی فوج کو سب سیزیادہ نقصان اسی علاقے میں ہوا، سیکیورٹی افغان فورسز کو منتقل ہونے کے بعد طالبان نے ایک بار پھر اس ایک بڑا حملہ کیا،

امریکی اخبار کیمطابق کئی دن جاری رہنے والی شدید لڑائی میں درجنوں سیکیورٹی اہل کار اور عام شہری جاں بحق ہوئے، جبکہ چار ہزار کے قریب نقل مکانی کرگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا دعویٰ ہے کہ ضلع سنگین طالبان کا حملہ پسپا کردیا گیا ہے ، لڑائی میں28 سیکیورٹی اہل کار اور 260 طالبان مارے گئے۔ افغان حکام کے مطابق تین دیگر اضلاع کجاکی، نوزاد، اور موسیٰ خیل سے طالبان کا قبضہ چھڑالیا گیا ہے ، جبکہ مزید علاقوں بارودی سرنگوں کی وجہ سے فورسز آہستہ آہستہ پیش قدمی کررہی ہیں۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ لڑائی اب بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :