ورلڈ ٹیم اسنوکرچیمپئین شپ،فائنل میں پاکستان کو شکست

پیر 30 جون 2014 07:39

شرم الشیخ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء) مصر میں ہونیوالی ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئین شپ کے فائنل میں ہانگ کانگ نے دفاعی چیمپئین پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

مصر کے شہر شرم الشیخ میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئین شپ کے فائنل میں محمد آصف اور محمدسجاد پر مشتمل پاکستان کی ٹیم کا مقابہ لی چن وائی اور فنگ وک وائی پر مشتمل ہانگ کانگ کی ٹیم سے ہوا ۔کوارٹرفائنل میں بھارت اور سیمی فائنل میں ایران کی مضبوط ٹیموں کو شکست دینی والی پاکستانی ٹیم فائنل میں توقعات پر پورا نہ اترسکی ۔ہانگ کانگ نے بیسٹ آف نائن فریمز پر مشتمل فائنل تین کے مقابلے میں پانچ فریمز سے جیت کر ایونٹ اپنے نام کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :