امریکی خلائی ادارے ناسا کی مریخ پر لینڈنگ کی تیاریاں، اڑن طشتری کا تجربہ کیا گیا

پیر 30 جون 2014 07:50

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)امریکی خلائی ادارے ناسا نے مستقبل میں مریخ کی سطح پر اترنے کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک طرح کی اڑن طشتری کا تجربہ کیا ہے۔ اس طشتری کو بحرالکاہل میں امریکی جزیرے ہوائی کے ایک فوجی اڈے سے اڑایا گیا۔

(جاری ہے)

پہلے ایک فٹ بال گراوٴنڈ کے سائز کے گیس کے ایک غبارے نے اس اڑن طشتری کو چھتیس ہزار میٹر کی بلندی پر پہنچایا۔ وہاں سے ایک راکٹ انجن نے اسے آواز سے 3.8 گنا زیادہ رفتار کے ساتھ تقریباً پچپن ہزار میٹر کی بلندی پر پہنچا دیا۔ زمین کی طرف واپسی کے دوران پیراشْوٹ صحیح طریقے سے نہ کھل سکا اور یہ اڑن طشتری سمندر میں جا گری۔ اس کے باوجود ناسا نے 150 ملین ڈالر کی لاگت سے کیے جانے والے اس تجربے کو کامیاب قرار دیا ہے۔