سیاسی جماعتوں کی بڑھتی تعداد، الیکشن کمیشن کی حکومت کو قانون سازی کی سفارش،عام انتخابات میں پانچ فیصد سے کم نمائندگی والی پارٹیوں کی رجسٹریشن ختم کرنیکی تجویز

پیر 30 جون 2014 07:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کو سفارش کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ پاکستان میں جس طرح تیزی سے سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ کیا جارہا ہے ان میں اصلاحات کیلئے کوئی طریقہ کار وضع کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ جس طرح سیاسی جماعتیں عام انتخابات میں کم از کم پانچ فیصد نمائندگی حاصل کریں ورنہ ان کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے۔ ملک میں 281 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں اگر اسی طرح رجسٹریشن کا رحجان رہا تو انہیں سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔