وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے کیسوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا، ذمہ داروں سے اس حوالے سے رپورٹ طلب

پیر 30 جون 2014 07:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں پولیو کے کیسوں میں اضافے پر نوٹس لیا ہے اور ذمہ داروں سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز میں اضافے اور تعداد88 تک پہنچ جانے پر وزیر اعظم نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ پولیو وائرس پر حکومتی اقدامات کا دائرہ تمام علاقوں تک بڑھایا جائے تا کہ پاکستان اس وائرس سے محفوظ رہ سکے ۔

متعلقہ عنوان :