سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کے باعث حادثات ،9 افراد جاں بحق ،سیالکوٹ میں مکان کی چھت گر نے سے 6 بچے اپنی ماں سمیت جاں بحق، مرنیوالے بچوں کی عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان تھیں

پیر 30 جون 2014 07:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کے باعث مکانوں کی چھت گرنے کے الگ الگ واقعات میں 7 بچوں اور 2 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سیالکوٹ میں تیز بارش کے دوران گجر ٹاون کے علاقے میں مکان کی چھت گرگئی۔ حادثے میں ملبے تلے دب کر 6 بچے اپنی ماں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ مرنیوالے بچوں کی عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

واقعے میں بچوں کے والد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیالکوٹ میں شدید بارش کے باعث محنت کش ولی محمد نامی شخص کے مکان کی چھت اچانک گر گئی۔ چھت گرنے سے خاندان کے سب افراد جن میں ولی محمد اس کی بیوی بچے ملبے تلے دب گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو کی ٹیم تاخیر سے پہنچی جس سے بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔

(جاری ہے)

زخمی افرد میں گھر کا سربراہ ولی محمد اور اس کی ایک بیٹی ہاجرہ شامل ہے جن کو علامہ اقبال ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ ادھر لاہور اور گردو نواح میں آندھی اور بارش سے گجرپورہ کوٹ خواجہ سعید کے علاقے میں مکان کی چھت گر گئی۔جس سے خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہو ئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون کی باقاعدہ بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :