شام اور لبنان میں ایران کی فوجی مداخلت کے بعد ایرانی فورسز عراق میں بھی سرگرم

پیر 30 جون 2014 07:48

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)پڑوسی ملکوں شام اور لبنان میں ایران کی فوجی مداخلت کے بعد ایرانی فورسز عراق میں بھی سرگرم ہو گئی ہیں۔اس بات کا انکشاف پاسداران انقلاب کے محمد رسول اللہ بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل حسین ھمدانی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ جنرل ہمدانی کا کہنا ہے کہ شام میں نیم سرکاری طاقتور ملیشیا باسیج کے 10 ہزار جنگجو جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایران کی فارسی نیوز ویب پورٹل' کے مطابق جنرل ہمدانی نے بتایا کہ لبنان اور شام کے بعد اب باسیج عراق میں بھی خود کو منظم کر رہے ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل حسین ہمدانی نے کہا کہ لبنان اور شام میں باسیج کے قیام کے بعد اب عراق میں بھی اس کی کھیپ تیار کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب کے 100 اسپیشل کمانڈوز شام روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں تاہم فی الوقت ایران کو اپنے مزید فوجی شام بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔خیال رہے کہ جنرل حسین ہمدانی ماضی میں یہ انکشاف بھی کر چکے ہیں کہ شام میں ایران کے 42 بریگیڈ اور 138 بٹالین فوج بشارالاسد کے دفاع میں لڑ رہی ہے۔ ان میں علوی، سنی اور شیعہ عناصر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :