پنجاب حکومت کی طرف سے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسز کا نفاذ کل سے ہو گا،جا ئیدادوں کی خریدو فروخت پر عائد اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح 2 فیصد سے بڑھ کر 3 فیصد ہو جائیگی ،ہوٹلوں پر 16 فیصد صوبائی سیلز ٹیکس نافذ ہوگا،2 کنال سے 8 کنال تک کے گھروں پر ڈیڑھ سے اڑھائی لاکھ ،8 کنال سے اوپر گھروں پر 2 سے 3 لاکھ فی کنال کی شرح سے ٹیکس وصول کیا جائیگا،1600 سی سی اور اس سے بڑی درآمدی پرتعیش گاڑیوں پر لگڑری ٹوکن ٹیکس وصول کیا جائیگا ،10 نئی خدمات پر بھی سیلز ٹیکس کا نفاذ ہوگا
پیر 30 جون 2014 07:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)پنجاب حکومت کی طرف سے مالی سال 2014-15ء کے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسز کا نفاذ کل یکم جولائی ( منگل ) سے ہو گا ،جا ئیدادوں کی خریدو فروخت پر عائد اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح 2 فیصد سے بڑھ کر 3 فیصد ہو جائے گی ،تمام ہوٹلوں پر 16 فیصد صوبائی سیلز ٹیکس نافذ ہوگا،2 کنال سے 8 کنال تک کے گھروں پر ڈیڑھ لاکھ روپے فی کنال سے اڑھائی لاکھ روپے فی کنال جبکہ 8 کنال سے زائد رقبہ پر محیط محل نما گھروں پر 2 سے 3 لاکھ روپے فی کنال کی شرح سے ٹیکس وصول کیا جائے گا ،1600 سی سی اور اس سے بڑی درآمدی پرتعیش گاڑیوں پر لگڑری ٹوکن ٹیکس کا نفاذ ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے ایوان سے فنانس بل کی منظوری کے بعد کل یکم جولائی سے اس کا نفاذ عمل میں آجائے گا ۔(جاری ہے)
پرائیویٹ اور کوآپریٹو ہاؤسنگ سکیموں میں واقع جائیداد کی خرید و فروخت پر رجسٹریشن کی فیس وصول نہ ہونے سے پہنچنے والے نقصان کو روکنے کیلئے رجسٹریشن فیس کو 5 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد پر 500 روپے اور اس سے زائد مالیت کی جائیداد پر ایک ہزار روپے تک وصول کیا جائے گا جبکہ اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح کو 2 فیصد سے بڑھا کر 3 کر دیا گیا ہے جس سے حکومت کو ایک ارب روپے کی آمدنی کا تخمینہ ہے۔
اسی طرح اسٹامپ 1849ء ایکٹ کے شیڈول II میں ترمیم کرتے ہوئے اسٹامپ پیپر کے ریٹس میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سیریل نمبر 4 میں لفظ 20 سے بڑھا کر 50 روپے، سیریل 55 کلاز (cc) میں لفظ 100 روپے کو بڑھا کر 1200 روپے، سیریل 17 میں لفظ 50 روپے کو بڑھا کر 100 روپے جبکہ سیریل نمبر 22 (اے) کی کلاز (9) کی سب کلاز (i) میں لفظ ایک سو روپے کو بڑھا کر کے 2 سو روپے، سب کلاز (ii) میں لفظ 2 سو روپے کو بڑھا کر 500 روپے، سب کلاز (iii) میں لفظ 5 سو روپے کو بڑھا کر ایک ہزار روپے، سب کلاز (iv) میں لفظ 7 سو روپے کو بڑھا کر 15 سو روپے اور سب کلاز (v) میں لفظ ایک ہزار روپے کو بڑھا کر 2 ہزار روپے، سیریل نمبر 29 میں لفظ 30 روپے کو بڑھا کر ایک سو روپے، سیریل نمبر 46 کی کلاز (9) میں لفظ ایک سو روپے کو تبدیل کر کے 2 سو روپے اور کلاز (b) میں 500 روپے کو بڑھا کر ایک ہزار روپے، سیریل نمبر 48 کی کلاز (bb) میں لفظ ایک ہزار روپے کو بڑھا کر 12 سو روپے اور یہ سیریل نمبر 64 میں لفظ ایک سو روپے کو 2 ہزار روپے میں تبدیل کر دیا گیا اور پراپرٹی ٹیکس 1958ء کے ایکٹ (v) کے سیکشن نمبر (3) کے سب سیکشن (2) میں ٹیکس ریٹ 20 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ سیکشن (4) کی کلاز کے (a) پارٹ میں لفظ ایک ہزار 80 کو بڑھا کر 4 ہزار 3 سو 20 کر دیا گیا ہے جبکہ (b) پارٹ میں لفظ ایک ہزار 6 سو 20 کو بڑھا کر 6 ہزار 4 سو 80 اور کلاز (g) میں لفظ 48 ہزار 6 سو کو تبدیل کر کے 2 لاکھ 43 ہزار کر دیا گیا ہے۔
یکم جولائی سے موٹر وہیکلز ٹیکسیشن ایکٹ کے سیکشن نمبر (4) کے سب سیکشن II کالم 3 میں ایک ہزار سی سی سے زائد انجن کی گاڑیوں کیلئے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو مندرجہ ذیل ہو گا جسکے تحت 500 روپے، 6 ہزار روپے، 12 ہزار روپے، 15 ہزار روپے، 25 سو روپے فی سیٹ اور 300 روپے فی سیٹ ہو گا۔اس طرح 1600 سی سی اور اس سے زائد انجن کی درآمدی گاڑیوں پر لگژری ٹوکن ٹیکس مندرجہ ذیل ریٹ سے عائد کیا گیا ہے جس کے مطابق 1950 سی سی انجن سے لیکر 1990 سی سی سے کم انجن کی گاڑیوں پر فی گاڑی لگژری ٹیکس 20 ہزار روپے، 1990 سی سی انجن کی گاڑیوں سے 2990 سی سی سے کم انجن کی گاڑیوں پر فی گاڑی لگژری ٹیکس 25 ہزار روپے اور 2990 سی سی سے زائد انجن کی گاڑیوں پر لگژری ٹیکس 35 ہزار روپے فی گاڑی عائد ہوگا ۔
یکم جولائی سے تمام ہوٹلوں پر 16 فیصد صوبائی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ لگژر ی ہاؤس ٹیکس لاہور ڈسٹرکٹ بشمول لاہور کنٹونمنٹ اور والٹن کنٹونمنٹ میں 2 کنال یا 6 ہزار سکوائر فٹ سے زائد تعمیری ایریا پر 2.5 لاکھ روپے فی کنال کے حساب سے لگژر ی ہاؤس ٹیکس عائد کیا جائیگا جس کی زیادہ سے زیادہ حد 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس طرح 8 کنال کے محل نما یا 12 ہزار سکوائر فٹ سے زائد تعمیری ایریا پر 3 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس عائد ہوگاجس کی زیادہ سے زیادہ حد 36 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس طرح ڈویژنل ہیڈکوارٹرز، ڈسٹرکٹ سطح پر اور ڈسٹرکٹ کنٹونمنٹس میں 2 کنال یا 6 ہزار سکوائر فٹ سے زائد تعمیری ایریا پر 2 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس عائد ہوگاجس کی زیادہ سے زیادہ حد 16 لاکھ روپے سے زائد نہ ہو جبکہ 8 کنال یا 12 ہزار سکوائر فٹ سے زائد تعمیری ایریا پر فی کنال 2.5 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ حد 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ریٹنگ ایریاز اور کنٹونمنٹس میں 2 کنال یا 6 ہزار سکوائر فٹ سے زائد تعمیری ایریا پر فی کنال ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ حد 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ 8 کنال یا 12 ہزار سکوائر فٹ سے زائد ایریا پر فی کنال 2 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ حد 24 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ مالی سال 2014-15ء کے بجٹ میں صوبائی سیلز ٹیکس کے دائرہ کار میں 10 نئی خدمات کو سیلز ٹیکس کے دائرہ کار میں لایا گیا ہے جن میں ورکشاپس برئے انڈسریل مشینری، تعمیراتی مشینری، ارتھ موونگ مشینری اور خاص مقاصد کے استعمال کیلئے مشینری کی ورکشاپس، کار واشنگ دیگر ورکشاپس شامل ہیں پر 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے ‘فیومیگیشن سروسز (غلے کو محفوظ رکھنے کیلئے ادویات سپرے کرنے کی سروسز) مرمت بشمول عمارات اور آلات کی دیکھ بھال اور مرمت صفائی کی سروسز سمیت دیگر سروسز پر 16 فیصد‘ سٹاک مارکیٹ کے علاوہ بروکریج پر اور ان ڈنٹنگ سروسز بشمول کمشن ایجنسی انڈر رائٹرز اور نیلامی میں حصہ لینے والے حضرات پر 16 فیصد ‘کال سینٹرز پر 19.5 فیصد ‘ لیبارٹریز کی سروسز پر 16 فیصد ‘ہیلتھ کیئر جم، فزیکل فٹنس پر 16 فیصد ‘لانڈری اور ڈرائی کلینرز پر 16 فیصد ‘ٹی وی کیبل آپریٹرز پر 16 فیصد‘ ٹی وی اور ریڈیو سروس مہیا کرنے والے پروڈیوسرز اور پروڈکشن ہاؤسز پر 16 فیصد جبکہ اخبارات، میگزین اور دیگر جرائد میں شائع ہونے والے اشتہارات بشمول کلاسیفائیڈ اشتہارات پر 5 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 30 جون 2014 کی مزید خبریں
-
ورلڈ ٹیم اسنوکرچیمپئین شپ،فائنل میں پاکستان کو شکست
-
فیفا ورلڈ کپ، ہالینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میکسیکو کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا
-
وملبڈن ٹینس ٹورنامنٹ، سیرینا ولیمز تیسرے راوٴنڈ میں باہر ہوگئیں
-
صدر ، وزیر اعظم کی رمضان مبارک کی آمد پر قوم کی مبارک باد ، مشکل گھڑی میں وزیرستان کے بھائیوں اور بہنوں کو یاد ر کھا جائے،، رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں اس ایثار اور قربانی کا درست دیتا ہے حکومت مشکل ... مزید
-
وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے کیسوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا، ذمہ داروں سے اس حوالے سے رپورٹ طلب
-
لاہور میں دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، 2 افراد گرفتار ،سوات کے رہائشی سعید خان اور حضرت خان دھماکہ خیز مواد کی 40 سے زائد بوریاں لے کر لاہور آ رہے تھے،اد کسی بڑی تخریبی کارروائی کیلئے استعمال ... مزید
-
سیالکوٹ اور لاہور میں بارش کے باعث حادثات ،9 افراد جاں بحق ،سیالکوٹ میں مکان کی چھت گر نے سے 6 بچے اپنی ماں سمیت جاں بحق، مرنیوالے بچوں کی عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان تھیں
-
سیاسی جماعتوں کی بڑھتی تعداد، الیکشن کمیشن کی حکومت کو قانون سازی کی سفارش،عام انتخابات میں پانچ فیصد سے کم نمائندگی والی پارٹیوں کی رجسٹریشن ختم کرنیکی تجویز
-
ریڈیو پاکستان نے پندرہ سال قبل ریٹائر ہونے والے ملازمین کو واجبات ادا کردئیے، مجموعی طور پر 28 کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں، ذرائع
-
ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کو نئے سرے سے ترتیب دیا گیا ہے ،عابد شیر علی، کوشش کی جائے گی کہ سحرو افطار اور نماز تراویح کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ ہو،وزیر مملکت پانی و بجلی
-
آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت عالمی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بن گئی
-
پنجاب حکومت کی طرف سے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسز کا نفاذ کل سے ہو گا،جا ئیدادوں کی خریدو فروخت پر عائد اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح 2 فیصد سے بڑھ کر 3 فیصد ہو جائیگی ،ہوٹلوں پر 16 فیصد صوبائی سیلز ٹیکس نافذ ہوگا،2 ... مزید
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ، رشتہ سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو زند ہ جلا دیا ،متاثرہ لڑ کی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پوسٹ مارٹم نہ کرنے پر ورثا کا ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شد ید احتجاج ، ملزم گرفتا ر،وزیر اعلی پنجاب ... مزید
-
تحریک انصاف کا سونامی مارچ کے لئے10 لاکھ نوجوان لانے کا ٹارگٹ،سینئر ارکان اور عہدیداران کو ایک ایک لاکھ، دیگر تمام عہدیداران کو 20 سے50 ہزار تک نوجوان اسلام آباد لانے کا ٹاسک دیدیا گیا،ذرائع
-
رمضان المبارک میں بجلی کی دستیابی،وزارت پانی وبجلی نے تھرمل پاور پلانٹس کے تیل خریداری کیلئے وزارت خزانہ کو 22ارب روپے جاری کرنے کی درخواست بھیج دی
-
مختلف اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے چار کھرب روپے جاری کر دیئے گئے،سب سے زیادہ رقم این ایچ اے کے منصوبوں کے لئے 77 ارب اوربجلی کے منصوبوں کے لئے72 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے،ذرائع
-
سعودی عرب کے لئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کاصفایا کردیں گے،شاہ عبداللہ ،کچھ جاہلوں نے دین، دہشت گردی اور اصلاح معاشرہ کو آپس میں خلط ملط کر دیا ،وہ مذہب کی اپنی مخصوص تعبیر پیش کر کے معاشرے میں شر ... مزید
-
سعودی فرمانروا نے نائب وزیردفاع کو عہدے سے برطرف کردیا
-
یوکرائن‘ روس نواز با غیو ں نے یورپی مبصرین کے دوسرے گروپ کوبھی رہا کر دیا، رہائی پانے والے مبصرین میں ایک خاتون اور تین حضرات شامل، یورپی تنظیم کی جانب سے مبصرین کی رہائی کا خیر مقدم،جنگ بندی میں ... مزید
-
لیبیا کا عسکریت پسند ابو ختالہ امریکی عدالت میں پیش، فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی،احمد ابو ختالہ کا فرد جرم کو قبول کرنے سے انکار ،جر م ثا بت ہو نے پر احمد ابو ختالہ کو سزا مو ت سنا ئے جا نے کا امکا ن
-
شمالی کوریا کا بلاسٹک میزائلوں کا نیا تجربہ، میزائل شمالی کوریا کی مشرقی ساحلی پٹی کے مقام وونسان سے داغے گئے جو مشرقی سمندر یا بحیرہ جاپان میں گرے ہیں ،جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا دعو ی ٰ، شمالی ... مزید
-
بھارت کے دفاعی شعبے میں مغربی اقوام کی دلچسپی،فرانس، امریکا اور برطانیہ کے سینئر سفارت کار اور سیاستدان اگلے دس دنوں کے دوران بھارت کا دورہ کریں گے،فرانس بھارت کے ساتھ 126 رافیل جیٹ فائٹرز کی تعطل ... مزید
-
شام اور لبنان میں ایران کی فوجی مداخلت کے بعد ایرانی فورسز عراق میں بھی سرگرم
-
تکریت میں عراقی فوج کی داعش کیخلاف کارروائی میں 60 جنگجووٴں ہلاک،فوج کا حملہ پسپاء کردیا ‘بچ جانے والی فوج کا پیچھا کیا جا رہا ہے‘ داعش ترجما ن
-
اسرائیل کی جنات کی مدد سے ایران، حماس کی جاسوسی؟، اسرائیل جنات کی مدد سے ایران، لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور فلسطین کی اسلامی تحریک حماس کی جاسوسی کر رہا ہے،ایرانی سرکردہ عالم دین کا دعوی
-
بھارت میں دو مختلف شہروں میں عمارتیں منہدم ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی
-
ا فغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند میں ایک ہفتے سے طالبان کے ساتھ جاری لڑائی میں کامیابی حاصل کرلی، قبضے کی جنگ میں 28 افغان اہل کار ہلاک ، 260 جنگجو بھی مارے گئے
-
امریکی خلائی ادارے ناسا کی مریخ پر لینڈنگ کی تیاریاں، اڑن طشتری کا تجربہ کیا گیا
-
بھارت: جنسی زیادتی کا خوف، جینز برقی الارم سے لیس کردی گئی ،خطرے کی صورت میں برقی الارم پولیس کو خبردار کردے گا
-
لاہور، پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام آل پارٹیزکانفرنس کا وزیراعلیٰ شہباز شریف سمیت متعددصوبائی وزراء اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث حکومتی مشنری کے ارکان سے استعفے کامطالبہ،سپریم کورٹ کے 3 سینئرجج ... مزید
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، فوجی آپریشن سے پیدا صورتحال پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ ،شہبازشریف کی جاتی عمرہ میں نوازشریف سے ملاقات، ملکی سیاسی صورت حال اورآئی ڈی پیزکے مسئلے ... مزید
-
آپریشن ضرب عضب ‘ جیٹ طیاروں کی بمباری سے 16 دہشت گرد ہلاک، گولہ بارود کا ذخیرہ تباہ کردیا گیا، آئی ایس پی آر
-
کوہاٹ ،نامعلوم دہشت گردوں کی مسافر گاڑی پر فائرنگ ،چار مسافر جاں بحق ،خاتون اور بچے سمیت چھ زخمی
-
مشترکہ اعلامیہ لانیوالے لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں،ماڈل ٹاؤن سانحہ میں جاں بحق ہونیوالوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا،پرویز رشید، اگر نیا کمیشن بنایا جائے تو پھر بھی مشترکہ اعلامیہ والے احتجاج کرتے ... مزید
-
تبدیلی اور انقلاب کا نعرہ لگانے والے شمالی وزیرستان کے متاثرین پر توجہ دیں،عابدشیرعلی،عمران کو تبدیلی کا جو نعرہ لگا رہے ہیں ،پہلے خیبر پختونخواہ میں تبدیلی لائیں،میڈیا گفتگو
-
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، آج پہلا روزہ ہو گا ،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان مسترد، پشاور اور بنوں میں آئی ڈی پیز نے اتوار کو پہلا روزہ رکھ لیا
-
پیٹرولیم قیمتوں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو موصول ہو گئی، فیصلہ آج ہوگا
-
آل پارٹیز کانفرنس میں ایسی جماعتیں شامل تھیں جن کے نام طاہر القادری بھی نہیں جانتے ہوں گے،رانا مشہود احمد خان،استعفیٰ چاہنے والوں نے مشرف سے لال مسجد کے واقعہ پر استعفیٰ کیوں طلب نہیں کیا؟ میڈیا ... مزید
-
فلاحی تنظیموں کو شمالی وزیر ستان آپریشن سے متاثرہ عوام کی امداد کے لئے رسائی فراہم نہیں کی جا رہی ، ملک ریاض ، بحریہ ٹاون ایک لاکھ متاثرہ اور بے گھر افراد کو تمام ضروریات فراہم کر سکتا ہے، ایک لاکھ ... مزید
-
صدر پاکستان نے عمرہ کی ادائیگی کی سعادت حاصل کی، ملکی سلامتی ،استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خصوصی دعائیں ،صدر کا جدہ پہنچنے پر نائب گورنر مکہ مکرمہ ، قائم مقام پاکستانی سفیر اور دیگر نے ... مزید
-
آئی ایم ایف سے 55کروڑ59 لاکھ ڈالرمالیت کی قسط (آج)ملنے کا امکان،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا، ذرائع وزارت خزانہ
-
خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے 12 مشتبہ افراد گرفتار ، گرفتا ر افراد میں 3 دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ جبکہ 9 کم عمر لڑکے شامل ،پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ... مزید
-
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور امریکا میں پہلا روزہ اتوار کو رکھا گیا، پاکستان میں پہلا رو زہ آج رکھا جائے گا ، جوش و خروش سے تیاریاں جاری،رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی مساجد کی رونقیں بھی دوبالا ... مزید
-
وزیراعظم کا آئرلینڈ سے لیز پر لئے گئے طیارے کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر معائنہ،طارق عظیم کی طیارے پر بریفنگ،وزیراعظم ائیرہوسٹسز اور عملہ سے گھل مل گئے، پی آئی اے کے بیڑے میں نئے طیارے کی شمولیت پر ... مزید
-
دو سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہیں کی جاسکتی،خواجہ محمد آصف،شمالی وزیر ستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا‘ آئی ڈی پیزکی دیکھ بھال کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ... مزید
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان خفیہ روابط پر مشتمل ٹریک ٹو ڈپلومیسی کا سلسلہ جاری، دونوں ملکوں کے درمیان نہ صرف تجارتی وثقافتی روابطہ کو بڑھایا جائے بلکہ فوجی سربراہوں،انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن،وفاقی حکومت نے تین ججوں پر مشتمل کمیشن بنانے کے معاملے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا
-
رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا،شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پانچ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں سات گھنٹے ہوگی
-
بی او آئی کے بعد ارسلان افتخار کو بلوچستان میں سونے کی کانوں کی رکھوالی بھی دے دی گئی
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا انتہائی درد ناک باب ہے، حکمرانوں نے پر امن کارکنوں اور نہتے سول سوسائٹی کے افراد کا قتل عام کر کے ریاستی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کی انتہا کی ہے ،پاکستان عوامی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.