ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کو نئے سرے سے ترتیب دیا گیا ہے ،عابد شیر علی، کوشش کی جائے گی کہ سحرو افطار اور نماز تراویح کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ ہو،وزیر مملکت پانی و بجلی

پیر 30 جون 2014 07:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جون۔2014ء)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کو نئے سرے سے ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت کوشش کی جائے گی کہ سحرو افطار اور نماز تراویح کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ ہو۔یہ بات انہوں نے رمضان بازاروں کے دورہ کے دوران میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے لئے ملک بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اوردیگر صنعتوں کو بجلی کی سپلائی میں مزید دوگھنٹے کمی کردی ہے تاکہ ماہ صیام کے دوران گھریلو صارفین کو سحری،افطاری اورنماز تراویح کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ کرناپڑے جبکہ آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے وزارت پانی وبجلی کے اس فیصلے کے خلاف جس میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی لوڈشیڈنگ میں دو گھنٹے اضافہ کیا ہے اس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپٹپما میں جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :