حکومت ملی توفلسطین کوباضابطہ تسلیم کریں گے،ملی بینڈکااعلان

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:26

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء)لیبرپارٹی کے سربراہ ایڈ ملی بینڈ نے کہاہے کہ ان کی جماعت برسراقتدارآئی تو برطانوی حکومت فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریگی۔

(جاری ہے)

ایڈملی بینڈ نے یہ بات لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا لیبرپارٹی کا وطیرہ رہا ہے اور وہ وعدے کی پاسداری کریں گے۔ملی بینڈ نے غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کی بھی مذمت کی۔