’پہلے ڈومیسٹک کرکٹ پھر بائیومکینک تجزیہ‘،پی سی بی نے فیصلہ کرلیا ،سعید اجمل کو انگلینڈ سے واپس وطن واپس بلایا جا رہا ہے جہاں وہ اس وقت سپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ اپنے بولنگ ایکشن کی درستگی پر کام کر رہے ہیں،سعید اجمل کو پاکستان کے دورے پر آنے والی کینیا کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھلایا جائے گا، اس بات کا یقین کر لینے کے بعد کہ ان کا بولنگ ایکشن آئی سی سی کی مقررہ کردہ 15 ڈگری کی حد پر آ چکا ہے، انھیں آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں بائیو مکینک تجزیے کے لیے بھیجا جائے گا، شہریار خان

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء )پاکستان کرکٹ بورڈ نے آف سپنر سعید اجمل کو ان کے بولنگ ایکشن کے بائیو مکینک تجزیے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل کی تھی جس میں سعید اجمل کے بائیو مکینک تجزیے کی تاریخ دینے کی درخواست کی گئی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے بدھ کو کراچی میں صحافیوں کو بتایا کہ سعید اجمل کو انگلینڈ سے واپس وطن واپس بلایا جا رہا ہے جہاں وہ اس وقت سپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ اپنے بولنگ ایکشن کی درستگی پر کام کر رہے ہیں۔

سعید اجمل کو پاکستان کے دورے پر آنے والی کینیا کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھلایا جائے گا اور اس بات کا یقین کر لینے کے بعد کہ ان کا بولنگ ایکشن آئی سی سی کی مقررہ کردہ 15 ڈگری کی حد پر آ چکا ہے، انھیں آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں بائیو مکینک تجزیے کے لیے بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعید اجمل کو پاکستان کے دورے پر آنے والی کینیا کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھلایا جائے گا اور اس بات کا یقین کر لینے کے بعد کہ ان کا بولنگ ایکشن آئی سی سی کی مقررہ کردہ 15 ڈگری کی حد پر آ چکا ہے انھیں آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں بائیو مکینک تجزیے کے لیے بھیجا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے تازہ ترین رابطہ سعید اجمل کے پرزور اصرار پر کیا لیکن بورڈ کو اس بات کا بھی بخوبی اندازہ ہے کہ سعید اجمل کا بولنگ ایکشن ابھی بھی 15 ڈگری سے تجاوز کر رہا ہے، لہٰذا وہ انھیں آئی سی سی کے تحت ہونے والے تجزیے کے لیے بھیجنے سے قبل کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔سعید اجمل کا بولنگ ایکشن اس سال اگست میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں قواعد وضوابط کے منافی قرار پایا تھا جس کے بعد انھیں برزبین کی لیبارٹری میں بھیجا گیا تھا جس کی رپورٹ کے مطابق ان کی کہنی کا خم 40 ڈگری تھا۔

سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ ماہ غیرسرکاری تجزیے کے لیے انگلینڈ بھیجا تھا جہاں ڈاکٹر کنگ نے ان کے بارے میں رپورٹ دی ہے کہ کہنی کا خم اب بھی 15 ڈگری سے یچے نہیں آیا ہے اور اس پر ابھی بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہو سکتا ہے۔