نا بینا افراد پر تشدد افسوس ناک واقعہ ، زمہ داروں کو بچنا نہیں چاہیے ، مریم نواز

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء ) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے لاہور میں نابیناوٴں پر پولیس کے تشدد کو افسوس ناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاش وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ملک میں ہوتے تو شاید یہ واقعہ نہ ہوتا ، ذمہ داروں کو بچنا نہیں چاہئے ، ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا نابینا افراد کا خصوصی خیال رکھنا ہم سب کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے،انہوں نے واقعے پر افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف لندن میں ہیں، وزیر اعلیٰ شہباز شریف قطر میں، کاش وہ یہیں ہوتے، ذمہ دار بچ کے نہیں جانے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :