مٹھی سول ہسپتال میں غذائی قلت کا شکار نومولود بچہ زندگی کی بازی ہارگیا،مٹھی میں غذائی قلت سے موت کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:14

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء) سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار نومولود بچہ دم توڑ گیا جبکہ صوبائی حکومت کی عیاشیاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت کی وجہ سے ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہارگیا جس کے بعد غذائی قلت سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 159 تک پہنچ گئی۔ مٹھی میں غذائی قلت سے موت کا نہ رکنے والا کھیل طویل عرصے سے جاری ہے لیکن صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی اور اس کی عیاشیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :