119ممالک کے بچوں نے عرب امارات کا قومی ترانہ پڑھ کر ریکارڈ بنادیا

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:31

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع ایک اسکول میں 119ممالک سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بیک وقت عرب امارات کا قومی ترانہ پڑھ کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

(جاری ہے)

جیمز اسکول میں منعقدہ ایک تقریب میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طالب علموں،اساتذہ،اسکول اسٹاف اور بچوں کے والدین سمیت دیگر افراد نے شرکت کے یہ کارنامہ سر انجام دیا جن کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی۔اسکول انتظامیہ کے مطابق دبئی میں ان کی 40شاخیں ہیں جہاں تعلیم حاصل کرنے والے تمام بچوں کو ان کے والدین سمیت اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر اس سے قبل بھی کئی عالمی ریکارڈ قائم کئے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :