ترقی کیلئے پاکستان اور افغانستان مل کر کام کریں‘ جان کیری، دونوں مما لک کو سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنا ہوں گے‘ جنرل راحیل شریف نے افغانستان کیساتھ تعاون کا یقین دلایا ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:43

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے پاکستان اور افغانستان مل کر کام کر سکتے ہیں۔ دونوں کو سرحد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنا ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کیساتھ تعاون کا یقین دلایا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ راحیل شریف اور اشرف غنی دونوں تعاون کے نئے امکانات پر یقین رکھتے ہیں۔ ترقی کیلئے پاکستان اور افغانستان مستقبل میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی پراکسی وار کاحصہ نہیں بننا چاہتا۔ پڑوسیوں کے خطرات افغانستان جیسے ہی ہیں۔ غیر ریاستی عناصر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔