کبڈی ورلڈ کپ میچز کا شیڈول جاری، پاکستان اپنا پہلا میچ 9دسمبر کو ڈنمارک کیخلاف کھیلے گا،خواتین کی ٹیم کا پہلا میچ 9دسمبر کو میکسیکو کے ساتھ ہوگا،افتتاحی تقریب 6 دسمبرکو ہوگی، سیمی فائنل 18 کو جبکہ خواتین کا فائنل 19کو اورمردوں کا فائنل20دسمبر کو ہوگا،پاکستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں پول بی میں ہیں

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء)کبڈی ورلڈ کپ 2014ء کے منتظمین نے ایونٹ کیلئے ٹیموں کے پول اور میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے، پاکستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں پول بی میں ہیں،شیڈول کے مطابق مردوں کے مقابلوں کیلئے پول اے میں بھارت، آسٹریلیا، سپین، ایران اور امریکہ جبکہ پول بی میں پاکستان، کینیڈا، ارجنٹینا، ڈنمارک، سویڈن اور برطانیہ شامل ہیں، خواتین کے مقابلوں کیلئے پول اے میں بھارت، امریکہ، آذربائیجان اور ڈنمارک جبکہ پول بی میں پاکستان، برطانیہ، میکسیکو اور نیوزی لینڈکی ٹیمیں شامل ہیں۔

کبڈی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 6دسمبر کو بھارت کے شہر جالندھر کے گوروگوبند سٹیڈیم میں منعقد ہوگی، پاکستان کی مردوں کی ٹیم 9دسمبر کو اپنا پہلا میچ ڈنمارک کے خلاف نہرو سٹیڈیم روپ نگر میں کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ 11دسمبر کو برطانیہ، تیسرا میچ14دسمبر کو سویڈن،چوتھا میچ 15دسمبر کو کینیڈا اور پانچواں میچ17دسمبر کو ارجنٹینا سے ہوگا۔پاکستان کی خواتین کی ٹیم کا پہلا میچ 9دسمبر کو میکسیکو کے ساتھ ہوگا، دوسرا میچ 10دسمبر کو برطانیہ اور تیسرا میچ 11دسمبر کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

کبڈی ورلڈ کپ کے مردوں اور خواتین کے سیمی فائنل 18دسمبر کو سنگرور میں ہوں گے، 19دسمبر کو خواتین کا فائنل جبکہ اسی روز مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے درمیان تیسری اور چوتھی پوزیشنز کیلئے مقابلے ہوں گے، کبڈی ورلڈکپ کا فائنل 20دسمبر کو ہوگاجس کے بعد اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :