زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بین الاقوامی ہینڈ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا،مردوں کے دو میچوں میں یمن نے افغانستان کو 30کے مقابلہ 31گول اور پاکستان نے نیپال کو 15کے مقابلہ میں 55گولز سے شکست دیخواتین کے مقابلوں میں نیپال کو افغانستان پر 3کے مقابلہ میں 33گولز سے فتح حاصل ہوئی جبکہ بنگلہ دیش نے یمن کو 13کے مقابلہ میں 47گول سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی،سات دسمبر تک جاری رہنے والے شہر کی تاریخ کے سب سے بڑے انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹ میں چھ ممالک کے 250سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں تاہم بھارتی ٹیم ویزامسائل کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے رہی، ٹورنامنٹ میں شائقین کا داخلہ فری ہوگا اور روزانہ پانچ میچ کھیلے جائیں گے جن میں دوخواتین کے گراسی گراؤنڈ پر جبکہ مردوں کے تین مقابلے ہارڈ گراؤنڈ میں ہونگے، جنرل سیکرٹری ہینڈبال فیڈریشن

جمعرات 4 دسمبر 2014 07:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بین الاقوامی ہینڈ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیاہے۔ پہلے روز کھیلے گئے مردوں کے دو میچوں میں یمن نے افغانستان کو 30کے مقابلہ 31گول اور پاکستان نے نیپال کو 15کے مقابلہ میں 55گولز سے شکست دی۔آن لائن کے مطابق بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا افتتاح پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے پیٹرن حاجی اکرم انصاری نے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں ، صدرحاجی محمد شفیق و دیگر عہدیداران اور یونیورسٹی کی سینئر مینجمنٹ کے ہمراہ کیا ۔

سپورٹس گراؤنڈزمیں تعمیر کئے جانیوالے نئے ہینڈ بال سٹیڈیم میں یونیورسٹی آرٹ کلب کے نوجوان طلباء و طالبات نے خوبصورت و دلپذیر پرفارمنس کے ذریعے کھلاڑیوں‘ مہمانوں اور شائقین کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے ثقافتی رنگوں و نغموں پر مبنی پرفارمنس کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ سات دسمبر تک جاری رہنے والے شہر کی تاریخ کے سب سے بڑے انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹ میں چھ ممالک کے 250سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں تاہم بھارتی ٹیم ویزامسائل کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے رہی۔

ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر حاجی شفیق کے مطابق ٹورنامنٹ میں شائقین کا داخلہ فری ہوگا اور روزانہ پانچ میچ کھیلے جائیں گے جن میں دوخواتین کے گراسی گراؤنڈ پر جبکہ مردوں کے تین مقابلے ہارڈ گراؤنڈ میں ہونگے ،انٹرنیشنل ہینڈ بال چیلنج ٹرافی کے پہلے روز کھیلے گئے مردوں کے دو میچوں میں یمن نے افغانستان کو 30کے مقابلہ 31گول اور پاکستان نے نیپال کو 15کے مقابلہ میں 55گولز سے شکست دی۔

خواتین کے مقابلوں میں نیپال کو افغانستان پر 3کے مقابلہ میں 33گولز سے فتح حاصل ہوئی جبکہ بنگلہ دیش نے یمن کو 13کے مقابلہ میں 47گول سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ ٹورنانٹ میں بنگلہ دیش‘ مالدیب‘ افغانستان‘ نیپال‘ پاکستان اور یمن کی خواتین اور مردوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔