عراق‘ داعش کے ٹھکانوں پر ایرانی جیٹ طیاروں کی بمباری ، امریکا نے عراق میں ایرانی فوجی کارروائی کی تصدیق کر دی ،کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 4 فینٹمز جیٹ طیارے استعمال کیے گئے، پنٹاگون

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء)امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جیٹ طیاروں نے مشرقی عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ، امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جون کربی نے بتایا کہ ایرانی جیٹ طیاروں نے عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ تاہم اس سلسلے امریکی فوج سے باہمی رابطہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

پنٹاگون کے مطابق کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 4 فینٹمز جیٹ طیارے استعمال کیے گئے۔ یہ طیارے شاہ ایران کے دور میں خریدے گئے تھے۔ریئر ایڈمرل جان کربی کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف دیگر ملکوں سے فوجی معاونت عراقی حکومت کا حق ہے اور امریکا کا اس سے کوئی واسطہ نہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے عراق میں ایرانی فوجی کارروائی کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :