جان پر کھیل کر کراچی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ،کور کمانڈر کراچی،دفاعی نمائش کی کامیابی میں جہاں سیکیورٹی فورسز نے اہم کردار ادا کیا وہیں اس کامیابی میں عوام کا بھی برابر کا ہاتھ ہے ، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء ) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ جان پر کھیل کر کراچی کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ،دفاعی نمائش کی کامیابی میں جہاں سیکیورٹی فورسز نے اہم کردار ادا کیا وہیں اس کامیابی میں عوام کا بھی برابر کا ہاتھ ہے ۔وہ بدھ کو کراچی ایکسپو سینٹرمیں دفاعی سازو سامان کی عالمی نمائش آئیڈیاز2014ء کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختارنے کہا کہ غیر ملکیوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت دفاعی نمائش کی بڑی کامیابی ہے اس سے پاکستان کا امیج دنیا میں بہتر ہوا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ آئیڈیاز نمائش کے انعقاد سے دفاعی مصنوعات کی برآمدات بڑھی ہے اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو بھی جانچنے میں مد د ملی ہے۔اس موقع پر ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ پاکستان کسی سے بھی جنگ نہیں چاہتا اگرکسی نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دینے کو بھی تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :