ایل پی جی کی قیمتوں میں 5روپے فی کلوکمی کردی ،گھریلو سلنڈر 60، کمرشل 240روپے سستاہوگیا

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء)ایل پی جی پروڈیوسرزنے قیمتوں میں 5روپے فی کلوکمی کردی ،گھریلوسلنڈر60،کمرشل 240روپے سستاہوگیا،چیئرمین ایل پی جی پروڈیوسرزاب بھی عالمی مارکیٹ سے زائدقیمت لے رہے ہیں ،اوگراقیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کرے ،چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے بدھ کے روزمیڈیاکوجاری اپنے بیان میں کہاکہ مقامی پروڈیوسرزنے ایل پی جی کی قیمت7ہزارروپے فی ٹن کم کردی ہے ،جس کے بعدایل پی جی کی فی ٹن قیمت70روپے ہوگئی ہے اس کمی کے بعدایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 5روپے کمی کی گئی ہے ،اس کمی کے بعدایل پی جی 115روپے فی کلوہوگئی ہے ،جبکہ گھریلوسلنڈر60اورکمرشل 240روپے سستاہوگیاہے ،گھریلوسلندڑکی نئی قیمت1270روپے ہوگئی ،چیئرمین عرفان کھوکھرکامزیدکہناتھاکہ پروڈیوسرزاب بھی عالمی مارکیٹ سے زائدقیمت لے رہے ہیں ،وزارت پٹرولیم اوراوگرایل پی جی کی قیمتوں میں مزیدکمی کیلئے اقدامات کریں

متعلقہ عنوان :