کوئٹہ ،بلوچستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں تمام نیوز چینل بند کر دیئے

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء) بلوچستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے بلوچستان بھر میں تمام نیوز چینل بند کر دیئے بلوچستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ببرک بلوچ نے ”خبر رساں ادارے“ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بائیکاٹ کے بعد بلوچستان کیبل آپریٹرز پر ان چینلز کو بند کرنے کے حوالے سے بارہا مطالبات سامنے آرہے تھے جس کے بعد ہم نے نیوز چینل مالکان کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا تھا تاہم بروری روڈ ‘ ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت دیگر علاقوں میں مختلف مقامات پر ہماری فائبر آپٹک کیبل کو کاٹا گیا جس کے باعث ہمارا بہت نقصان ہوا ہے لہٰذا ہم نے متفقہ طورپر یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک بی ایس او اور چینل مالکان کے مابین معاملات طے نہیں پاتے اس وقت تک ہم نیوز چینل نہیں چلائیں گے ۔