جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کے پائلٹوں کا ہڑتال میں توسیع کا فیصلہ

جمعرات 4 دسمبر 2014 08:28

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2014ء)جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی لفتھانزا کے پائلٹوں کی ٹریڈ یونین ’کاک پِٹ‘ نے اپنی موجودہ ہڑتال ختم ہونے سے کچھ دیر قبل اس کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے آج (جمعرات) کو بھی یہ ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹریڈ یونین کے منگل کو رات گئے کیے گئے ایک اعلان کے مطابق جمعرات سے اس ہڑتال میں لفتھانزا کی طویل فاصلوں کی مسافر پروازوں اور مال بردار طیاروں کے پائلٹ بھی شامل ہو جائیں گے۔

اس ہڑتال کی وجہ پائلٹوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر سے متعلق تنازعہ بنا ہوا ہے۔ اس ایئر لائن کے پائلٹ اب تک 55 برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں لیکن لفتھانزا یہ عمر بڑھا کر 60 برس کرنا چاہتی ہے، جس کی پائلٹوں کی ٹریڈ یونین کی طرف سے شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :