چرچ آف انگلینڈ کا اپنی پہلی خاتون بشپ کااعلان کریگا ،قواعد میں تاریخی ترمیم کے بعد صدیوں پر محیط مرد قیادت کا خاتمہ ہو جائے گا،برطانوی میڈیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 09:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)چرچ آف انگلینڈ اپنی پہلی خاتون بشپ کا اعلان کررہا ہے ، اس طرح اپنے قواعد میں تاریخی ترمیم کے بعد صدیوں پر محیط مرد قیادت کا خاتمہ ہو جائے گا۔اس کی اطلاع برطانوی میڈیا نے بدھ کو دی ہے۔جرائید ٹیلی گراف اور دی گارڈین کی اطلاع کے مطابق چرچ ایک خاتون پادری کو نیا بشپ آف سٹاک پورٹ بنانے والا ہے ، یہ ایک ایسی آسامی ہے جو کہ مئی سے خالی پڑی ہے ۔

(جاری ہے)

جرائید کے مطابق نئی بشپ کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا ۔عالمی انجلیکن کمیونیئن کی مدر چرچ،جس کے 165ممالک میں 8کروڑ پیروکار ہیں گزشتہ روز ترمیم کی حتمی منظوری دیدی ہے ، اس فیصلے ،جو کہ پہلی خواتین کو چرچ کی طرف سے پادری بنانے کا حکم دینے کے دو دہائیوں بعد کیا گیا ہے ، کی وجہ سے پیروکاروں کی صفوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور قدامت پسندوں نے اس کی مخالف کی ہے ۔دنیا کے گرد انجلیکن چرچوں کی یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ انگلینڈ کی رہنمائی کی پیروی کریں لیکن اس فیصلے سے ایک علامتی مثال قائم ہو جائیگی ۔