پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ پشاور کے شہدا کے نام کردیا گیا، گرین شرٹس کا نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ ،پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں،اسد شفیق اور وہاب ریاض کی جگہ ناصر جمشید اور انورعلی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ،۔میچ سے قبل پشاور سانحے کے شہداء کیلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، کھلاڑیوں نے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر کی دعا کی اس گھڑی میں نیوزی لینڈ ٹیم اداس ہے اورکرب محسوس کرتی ہے، منیجر نیوزی لینڈ ٹیم ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے ا نٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی،سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں،پوری ٹیم کو سانحہ پشاور کا غم ہے، معین خان آخری میچ کا انتظار نہیں کریں گے، کوشش ہوگی چوتھے میچ کو اپنے نام کرلیں۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کی ٹرافی شیئر کی تھی لیکن ون ڈے کی ٹرافی شیئر نہیں ہوگی، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، شاہد آفریدی

جمعرات 18 دسمبر 2014 08:30

ابوظبی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء )چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں،اسد شفیق اور وہاب ریاض کی جگہ ناصر جمشید اور انورعلی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔میچ سے قبل پشاور سانحے کے شہداء کیلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور کھلاڑیوں نے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر کی دعا کی۔

قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیل رہے ہیں۔کیوی ٹیم کے منیجر کاکہنا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں نیوزی لینڈ ٹیم اداس ہے اورکرب محسوس کرتی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر معین خان کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے ا نٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہورہی،سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں،پوری ٹیم کو سانحہ پشاور کا غم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے آگے نہیں جھکیں گے،اس لیے میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ون ڈے سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرنے کے بعدپاکستانی ٹیم فیصلہ کن پنچ لگا کرون ڈے سیریز اپنے نام کرنا چاہتی ہے۔ کپتان شاہد آفرید ی کہتے ہیں کہ آخری میچ کا انتظار نہیں کریں گے، کوشش ہوگی کہ چوتھے میچ کو اپنے نام کرلیں۔ ٹیسٹ اور ون ڈے کی ٹرافی شیئر کی تھی لیکن ون ڈے کی ٹرافی شیئر نہیں ہوگی، غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ پاکستان نے اس گراؤنڈ میں25ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں۔12جیتے، 13ہارے۔ نیوزی لینڈ نے تین میچ کھیلے ہیں دو میں اسے شکست ہوئی ایک میں اس نے پاکستان کو شکست دی۔پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو دو۔ایک کی برتری حاصل ہے