امریکی کانگریس میں مصر کی امداد کیلیے بل منظور،خوش آئند ہے، جین پاسکی،ڈیمو کریٹ سینیٹر کا شرائط ختم کرنے سے متعلق شق کی مخالفت

جمعرات 18 دسمبر 2014 08:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء) اوباما انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اہم اتحادی ملک مصر کے لیے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کی امداد کے حوالے سے کانگریس میں نرمی کے انداز کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کی طرف سے یہ نرمی اس کے باوجود کرنے کا خیر مقدم کیا گیا ہے کہ مصر میں پچھلے سال کے بعض واقعات خصوصا کریک ڈاون میں ہلاکتوں پر امریکا کی طرف سے تشویش ظاہر کی جاتی رہی ہے۔

اس حوالے سے بل کی منظوری کانگریس نے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس بل میں بعض شرائط کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ ان شرائط کا مقصد مصر کو جمہوریت کی طرف آنے کے لیے کہنا ہے۔لیکن گذشتہ سال کے برعکس اس بل میں کانگریس نے وزیر خارجہ کو ان پہلے سے عاید کردہ شرائط سے دستبردار ہونے کے اختیار بھی شامل کیا ہے۔امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا "ہم اس بل کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ مصر کے ساتھ ہمارے سٹریٹجک تعلقات اور قومی سلامتی کے تناظر میں اہم ہے۔انہوں نے کہا اس تناظر میں کوئی پالیسی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ امداد کے اس پروگرام کی نگرانی کی جائے گی اور اسے بدلا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :