لاہور، تحریک انصاف کی شٹرڈاؤن ہڑتال کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرز،اینکرز پر تشدد کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 18 دسمبر 2014 08:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)سول لائن کے علاقہ مال روڈ پر تحریک انصاف کی شڑڈاون ہڑتال کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرز،اینکرز اور کیمرہ مینوں پر تشدد کرنے پر سول لائن پولیس نے لاہور پریس کلب کے صدر کے بیان پرعمران خان،شیخ رشید،اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت درجنوں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مقدمہ کی درخواست صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی جانب سے ایس پی سول لائن امتیاز سرور کو جمع کروائی گئی تھی جس پر سول لائن پولیس نے مقدمہ 726/14زیر دفعہ 506,294,354,اور109کے تحت درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں نامزد کسی بھی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہ آسکی ہے۔