”دی اینڈ“،حملے میں ایک ایسا طالبعلم بھی زندگی کی بازی ہار گیا جس نے ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد بڑا سا ”دی اینڈ“ لکھا

جمعرات 18 دسمبر 2014 08:57

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر 2014ء )پشاور میں آرمی سکول حملے میں ایک ایسا طالب علم بھی زندگی کی بازی ہار گیا جس نے ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد بڑا سا ”دی اینڈ“لکھا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جب میڈیا نمائندوں کو سکول کا دورہ کرایا گیا تو ایک دلچسپ ہوم ورک کاپی بھی سامنے آئی جس میں طالب علم نے ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد خوشی سے ایک بڑا سا ”دی اینڈ “لکھا تھا لیکن اسے کیا پتہ تھا کہ ہوم ورک کے ساتھ ہی اس کی زندگی کا ورک بھی ختم ہو گیا۔ بڑا سا”دی اینڈ“لکھنے کے بعد ننھا پھول وحشی درندوں کی اندوہناک فائرنگ کا شکار ہوگیا۔