ارجنٹائن،فنی خرابی کے باعث صارفین موبائل سروس سے محروم

جمعرات 18 دسمبر 2014 09:01

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)وائرلس پروائیڈرکرالو میں کسی نامعلوم خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز بیونس آئرس میں موبائل استعمال کرنیوالے لاکھوں صارفین سروس سے محروم رہے۔کرالو، جو کہ میکسیکو کی ملکیت امریکہ موول کا حصہ ہے ، کو جو ارجنٹائن کی دو کروڑ موبائل فونز استعمال کرنیوالی مارکیٹ کا لیڈر ہونے پر نازاں ہے۔

(جاری ہے)

تاہم پیر کی رات کے اوائل کے آغاز سے بیونس آئرس اوراس کے مضافات میں اس کی کئی استعمال کرنیوالوں کو وائس اور ڈیٹا سروس میں طویل تعطل کا سامنا کرنا پڑے۔

نیشنل کمیونیکیشن نے کہا ہے کہ پڑتالوں سے تصدیق ہوئی ہے کہ سروس میں رخنہ اندازی ہوئی ہے جس نے کرالو کے کلائنٹس ایک اہم نمبر کو متاثر کیا ہے۔لہذا یہ حکم دیا گیا کہ سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔کمپنی نے ایک مختصر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خرابی دور کردی گئی ہے اور سروس بتدریج بحال کردی جائے گی ، تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ تعطل کی کیا وجہ تھی۔

متعلقہ عنوان :