سانحہ کوٹ رادھاکش میں ملوث ملزمان کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواستیں خارج

جمعرات 18 دسمبر 2014 08:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ کوٹ رادھاکش میں ملوث ملزمان کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئی ہیں۔گذشتہ سماعت پر ملزمان کی طرف سے کمال چغتائی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ انہوں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ واقعہ کی اطلاع دینے والے افراد کو ہی پولیس نے مقدمے میں نامزد کر کے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دینے والے ملزمان کے موبائل کا ریکارڈ عدالت میں طلب کیا جائے اور اس ریکارڈ کی روشنی میں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کوٹ رادھا کشن واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ضمانت منظور نہ کی جائے۔کیس کی سماعت کے بعد فاضل عدالت نے سانحہ کوٹ رادھا کشن واقعہ کے 6 ملزمان کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں ۔