وزیراعظم نے اپنی کابینہ و پارٹی رہنماوٴں کو عمران خان کے خلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا،ا نتخابی دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام بارے اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کرنے کافیصلہ

جمعرات 18 دسمبر 2014 08:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف نے قومی یکجہتی کی فضاکوبرقراررکھنے کے لیے اپنی کچن کیبنٹ اور پنجاب حکومت حکومت کوتحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں دھرناختم کرنے کے اعلان پر عمران خان کے خلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیاہے ،علاوہ ازیں وزیراعظم نوازشریف نے عام انتخابات میں دھاندلی کے تحریک انصاف کے الزامات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام بارے اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کرنے کافیصلہ کیاہے ، ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ڈی چوک میں 126روزسے جاری دھرناختم کرنے کے اعلان کوسراہاہے اور اس قومی یکجہتی کوبرقرار رکھنے او رعوام الناس میں امید کومزید مضبوط بنانے کے لیے وفاقی کابینہ،ن لیگی عہدیداران ،حکومت پنجاب کے ذمہ داروں اور کارکنان کوبھی ہدایت کی ہے کہ وہ عمران خان اوران کے کسی بھی رہنماء کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی بیان بازی نہ کریں ذرائع نے خبر رساں ادارے کومزید بتایاکہ وزیراعظم نوازشریف نے عام انتخابات میں دھاندلی کے تحریک انصاف کے الزامات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام بارے اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کرنے کافیصلہ کیاہے تاکہ سیاسی معاملات کومزید بہتر کیاجاسکے ذرائع کاکہناہے کہ اس حوالے سے آئندہ روز میں وفاقی حکومت کی جانب سے اہم اعلان متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :