ایران میں زیر حراست امریکی میرین عامر حکمتی کی احتجاجی بھوک ہڑتال کا آغاز،تہران کیساتھ جوہری مذاکرات کے دوران اسے فراموش نہ کیا جائے،صدر باراک اوباما سے اپیل

جمعرات 18 دسمبر 2014 09:00

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء) ایران میں زیر حراست امریکی میرین عامر حکمتی نے احتجاجی بھوک ہڑتال کا آغاز کرتے ہوئے صدر باراک اوباما سے اپیل کی ہے کہ تہران کیساتھ جوہری مذاکرات کے دوران اسے فراموش نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں زیر حراست امریکی سابق میرین کی بہن سارہ حکمتی نے بتایا کہ عامر نے صدر اوباما کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ان سے استدعاء کی گئی ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اسلئے انہیں رہائی دلوائی جائے۔

عامر کا مزید کہنا تھا کہ صدر باراک اوباما ایران کیساتھ جوہری مذاکرات کے دوران انہیں فراموش نہ کریں۔ سارہ نے بتایا کہ عامر اپنی رہائی کے حوالے سے ناامیدی کا شکار ہوگیا ہے اور اب اس نے احتجاجی بھوک ہڑتال بھی شروع کردی ہے جو ہمارے لئے صدمے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود بھی صدر اوباما سے اپنے بھائی کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔