بھارت نے پشاور سکول پر حملے کے تناظر میں اپنے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی‘ سانحے پر اظہار ایکجہتی کیلئے سکولوں میں دو منٹ کی خاموشی ‘ تمام صوبائی اسمبلیوں میں قرار دادیں منظور

جمعرات 18 دسمبر 2014 08:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء) بھارت نے تمام تعلیمی اداروں میں پشاور سکول میں دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں سکیورٹی کو ہائی لارٹ کردیا جبکہ سانحہ کے حوالے سے گزشتہ روز سکولوں میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دوسری جانب تمام ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں سانحہ پشاور پر اظہار یکجہتی کیلئے قرار دادیں بھی منظور کی گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سکول میں دہشت گردانہ حملے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کیلئے ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات میں اضافے کے باعث تمام سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جائیں گے اور اضافی سکیورٹی بھی تعینات کی جائے گی۔ دریں اثناء سانحے پر اظہار یکجہتی کیلئے تمام بھارتی تعلیمی اداروں میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ بھارت کی تمام صوبائی قانون ساز اسمبلیوں نے بھی سانحے پر اظہار یکجہتی کیلئے قرار دادیں بھی منظور کیں۔

متعلقہ عنوان :