وزیراعلیٰ شہبازشریف کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی ،بربریت کا مظاہرہ کرنے والے سفاک درندے اور دھرتی کا بوجھ ہیں،شہباز شریف

جمعرات 18 دسمبر 2014 08:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج شام سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور سکول میں دہشت گردی کے بدترین واقعہ میں زخمی ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی عیادت کی-وزیراعلیٰ پنجاب ہسپتال میں زیر علاج ایک ایک زخمی کے پاس گئے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی- صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے-بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاکہ معصوم بچوں پر ظلم ڈھانے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں-بربریت کا مظاہرہ کرنے والے سفاک درندے ہیں اوردھرتی کا بوجھ ہیں-انہوں نے کہاکہ یہ بدبخت وحشی اس قابل ہیں کہ انہیں رہتی دنیا تک نشان عبرت بنا دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :