ملکی سیاست ،دھرنامیچ میں عمران خان 126ناٹ آوٴٹ ،طاہرالقادری 70پرریٹائرہوئے

جمعرات 18 دسمبر 2014 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کی شام دھرناختم کرنے کااعلان کرکے دھرنادینے کی سنچری مکمل کی جبکہ عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری دھرنادینے کی ادھوری اننگزختم کرکے 70دن پرریٹائرڈھارٹ ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

عمران خان اورطاہرالقادری نے اکٹھے ہی حکومت کے خلاف اسلام آبادمیں دھرنادینے کے لئے لاہورسے اسلام آبادکیلئے 14اگست کواحتجاجی لانگ مارچ شروع کیاتھا،عمران خان نے وفاقی دارالحکومت میں مسلسل 126روزدھرنادیکرنیاریکارڈقائم کیاان کے ساتھی کھلاڑی طاہرالقادری70روزدھرنادینے کے بعددھرناادھوراچھوڑکربیرون ملک روانہ ہوگئے تھے ۔

عمران خان جن کی زندگی ریکارڈزسے بھری پڑی ہے اسلام آبادمیں بلاتعطل 126روزدھرنادیکرایک نیاریکارڈقائم کیاہے

متعلقہ عنوان :