کرنسی بحران،اپیل کا روس میں اپنی مصنوعات کی آن لائن فروخت روکنے کا اعلان

جمعرات 18 دسمبر 2014 09:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)ایپل نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اس نے روس میں آئی فونز،آئی پیڈز اور کمپیوٹرز کی آ ن لائن فروخت روک دی ہے،جیسا کہ روبیل کی قدر میں کمی سے اسے مقامی فکسڈ قیمتوں پر اشیاء درآمد کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔امریکی کنزیومر الیکٹرانکس کمپنی نے کہا ہے کہ یہ اقدام عارضی اٹھایا گیا ہے اور اس کا تعلق صرف ملک کے کرنسی بحران سے ہے،جس کے دوران رواں ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روبیل کی قدر میں 20فیصد تک کمی آئی ہے اور ماسکو کی جانب سے اس کے دفاع کی کوششوں کے ایک ماہ کے عرصے میں اس میں ایک تہائی کے قریب کمی آئی ہے۔

کمپنی کی ایک خاتون ترجمان نے کہا کہ روبیل کی قدر میں انتہائی اتار چڑھاؤ کے بعد روس میں اس وقت ہمارا آ ن لائن سٹور دستیاب نہیں ہے جبکہ ہم قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں ہم تکلیف کیلئے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کی رات روس کے مرکزی بینک نے ملک سے کرنسی کے باہر جانے کے عمل پر قابو پانے کیلئے شرح سود 10.5فیصد سے بڑھا کر17فیصد کردیا ہے تاہم اس قدام سے کرنسی میں انتہائی تیز بنیادوں پر نقل وحرکت سامنے آئی اور منگل کو یہ کم ترین سطح پر رہی۔

ماسکو سے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانکس سے لیکر شراب تک ہر ایک چیز کے ری ٹیلرز کو اپنی اشیاء کی مقامی قیمتوں کے تعین میں مشکلات درپیش آرہی ہیں اور روسی باشندے خریداری کیلئے جلدی کر رہے ہیں،اس سے قبل کہ مقامی سطح پر قیمتیں بڑھ جائیں۔

متعلقہ عنوان :