ویٹو کرنے کی امریکی دھمکی کے باوجود سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرائی جائے گی، فلسطینی حکام

جمعرات 18 دسمبر 2014 08:59

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمع کرایا جائے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے یہ عزم امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی اس دھمکی کے باوجود بھی ظاہر کیا گیا کہ امریکا اس قرارداد کو ویٹو کر دے گا۔

(جاری ہے)

فلسطینی حکام کے مطابق قرارداد کا مسودہ طے شدہ شیڈول کے مطابق بدھ کے روز جمع کرایا جائے گا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج دو برسوں کے اندر اندر مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکل جائے۔

گزشتہ روز لندن میں اعلیٰ فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات سے ملاقات کے دوران جان کیری کی طرف سے کہا گیا کہ اگر فلسطین کی طرف سے قرارداد کا مسودہ سلامتی کونسل میں جمع کرایا گیا تو امریکا اسے ویٹو کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :