وزارت ہاؤسنگ نے قبضہ گروپ کے مقابلہ میں ہاتھ کھڑے کردیئے،کراچی میں 300سرکاری مکانات پر قابضین کو متبادل فلیٹ تعمیر کرکے دینے کی تجویز پیش کر دی

جمعرات 18 دسمبر 2014 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ کی ذیلی کمیٹی کو وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے کراچی میں 300 سرکاری مکان خالی کرانے کے لیے قابضین کو سرکاری زمین پر فلیٹ بنا کردینے کی تجویز پیش اور اس کے بغیر قابضین سے مکانات خالی کرانے سے معذوری ظاہرکر دی ہے ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر رجب علی بلوچ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں اراکین کمیٹی اور وزارت کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسٹیٹ آفیسر کی ترقی اور سرکاری گھروں پر قابضین کے امور زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سید شاہی اور ایم کیوایم اقبال محمد خان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جو کہ سانحہ پشاور کی وجہ سے نہیں آسکے اجلاس تھوڑی دیر جاری رہا جس بعد اجلا س کی کاروائی برخاست کر دی گئی اجلاس میں وزارت ہاوسنگ کے اعلی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کراچی میں قابضین سے سرکاری گھروں پر قبضہ چھڑانے سے ہاتھ کھڑے کر دیے اور کہا کہ قابضین سے قبضہ چھوڑانا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے اور تجویز دی ہے کہ قابضین سے مکان خالی کرانے سے پہلے انہیں سرکاری خالی پلاٹس پر فلیٹ تعمیر کرکے دیں تو بہتر ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ آفیسر کی ترقی کے لیے ڈی پی سی ہو گئی ہے جلد ہی اس کی ترقی کر دی جائے گی۔ کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ وزارت میں خالی اسامیوں پر کرنے کرنے کے لیے اشتہار دیدیا ہے جس پر شفاف طریقے سے بھرتیاں کی جائیں گی کمیٹی کا آئندہ اگلے سال جنوری میں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :