جاپانی وزیر اعظم کا جنگ عظیم دوئم کے دوران جاپانی جارحیت پر اظہار ندامت،معافی مانگنے سے گریز

جمعرات 23 اپریل 2015 04:57

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے گزشتہ روز ایشیائی رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس میں جنگ عظیم دوئم کے دوران جاپانی جارحیت پر گہری ندامت کا اظہار کیا ہے،تاہم گزشتہ معذرتوں کے سلسلے کو دہرانے سے گریز کیا ہے ،جس سے بیجنگ اور سےؤل میں اشتعال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیاء میں ایک ایشیاء افریقہ سربراہی اجلاس جو کہ60سال قبل منعقد ہونیوالی ایک اہم کانفرنس کی یادمیں ہوئی ہے جوکہ ان ممالک کوایک مشترکہ شناخت دینے میں معاون پیشی میں شرکت کے موقع پرانہوں نے اس ایشو پر گزشتہ جاپانی رہنماؤں کے مقابلے میں ایک کمزور بیان جاری کیا۔

حقیقی کانفرنس میں بنیاد رکھے جانیوالے امن اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے وفود جن میں چین کے شی جن پنگ اورجاپان کے رہنما بھی شامل تھے کو بتایا کہ انہیں گزشتہ جنگ پر سخت ندامت ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انکا ملک ہمیشہ ان امن اصولوں کی پیروی کریگا خواہ حالات جیسے بھی ہوں۔