کولمبیا،ہتھیار وں سے بھرے کیوبا جانیوالے چینی جہاز کوسفر جاری رکھنے کی اجازت

جمعرات 23 اپریل 2015 04:59

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23 اپریل۔2015ء)ایک عدالت نے غیر اعلان شدہ ہتھیاروں سے بھرے ہوئے کیوبا جانیوالے چینی جہاز کو گزشتہ روز ہوانا سفر جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔عدالت نے کہا کہ ہتھیار اتارنے نہیں جاسکتے اور اس سے سلامتی کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ڈاڈان ژیا ، جو گزشتہ ماہ سے روکا ہوا تھا غیر اعلان شدہ فوجی ہتھیاروں سے لدا ہوا تھا جن میں تقریباً100ٹن گن پاؤنڈر ،99 پروجیکٹائل بیسز اور 3ہزار آرٹلری کارتوسوں کے کیسز شامل ہیں، یہ بات کولمبیا کے حکام نے بتائی ۔

اس جہاز نے ہوانا میں اپنا سفر ختم کرنے سے قبل کولمبیا کے شمالی شہر بائرن کویلا میں ٹھہرنا تھا ، تاہم جب حکام نے جہاز کی دستاویزات کو جہاز کے اندر پائے جانیوالے اصل مال سے متصادم پایا تو اسے بندر گاہ پر روک لیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم بیجنگ کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہواچن ینگ نے یہ موقف اختیار کیا کہ ڈا ڈان ژیا چین اور بین الاقوامی قانون کے اندر آپریٹر کررہا تھا ۔

عدالت نے بالاخر یہ فیصلہ سنایا چونکہ ہتھیاروں اور میٹریل کو اتارنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے لہذا اسے روانہ کردینا چاہیے ، اس لئے اس نے حکم دیا کہ کالٹا جینا کے مکینوں اور کولمبیا کے عوام کو بالعموم تحفظ فراہم کر نے کے لئے چینی پرچم بردار جہاز ڈا ڈان ژیا کو کیوبا روانہ ہونے دیا جائے ، یہ بات عدالتی بیان میں بتائی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ جہاز کا کپتان ووہونگ ہتھیاروں کی سمگلنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کارٹا جینا میں رہے گا ۔

شمالی کوریا کے ایک مال بردار جہاز چونگ چون گینگ کو جولائی2013ء میں پنامہ کینال میں روکے جانے کے بعد زمین سے فضاء میں مارک کرنیوالے میزائل سسٹمز اور لانچرز سمیت کیوبا کے ہتھیار لے جاتے ہوئے پایا گیا تھا ۔یہ سامان چینی کی دو لاکھ بوریوں کے نیچے چھپایاگیا تھا۔